Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, جون 17, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • لکی مروت میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ ،6 سیکیورٹی اہلکار زخمی
    • مشرقِ وسطیٰ: محدود جنگ کا نقطۂ عروج ہے یا عالمی جنگ کا نقطۂ آغاز؟
    • دشمن کا انتخاب صوابدیدی ہے
    • ایرانی پارلیمنٹ ’’پاکستان تشکر تشکر‘‘ کے نعروں سے گونج اٹھا
    • ہمارا نیوکلیئر پروگرام ملک کی حفاظت کیلئے ہے، اسرائیل میں ہمت نہیں کہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے، نائب وزیراعظم
    • سٹیٹ بینک آف پاکستان کا شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان
    • ایران کا ناقابلِ یقین وار، اسرائیل کی دفاعی برتری خاک میں مل گئی
    • خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 5 دہشتگرد ہلاک
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » افغانستان سے دہشتگردی، چین، روس اور ایران نے بھی پاکستان کے موقف کی تائید کردی
    افغانستان

    افغانستان سے دہشتگردی، چین، روس اور ایران نے بھی پاکستان کے موقف کی تائید کردی

    ستمبر 29, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Terrorism from Afghanistan, China, Russia and Iran also supported Pakistan's position
    افغانستان میں چھپے ہوئے ہیں اور علاقائی و عالمی سلامتی کے لیے بدستور سنگین خطرہ ہیں،اعلامیہ
    Share
    Facebook Twitter Email

    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر سائیڈ لائن پر پاکستان، چین، روس اور ایران کے وزرائے خارجہ کا چار فریقی اہم اجلاس ہوا۔

    اجلاس کے دوران چین، روس اور ایران نے تصدیق کی ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان ، مجید بریگیڈ گروپ  اور بلوچستان لبریشن آرمی  سمیت متعدد دہشتگرد گروہ  افغانستان سے کام کر رہے ہیں اور پڑوسی ممالک کے لیے خطرے کا باعث ہیں۔

    اجلاس کے بعد جاری ہونے والے مشترکہ بیان کے مطابق چاروں وزرائے خارجہ نے افغان طالبان کے ٹی ٹی پی سمیت کسی بھی دہشت گرد گروپ کو پناہ نہ دینے کے دعوؤں کو مسترد کر دیا ہے۔

    چاروں ممالک کے وزرائے خارجہ نے افغانستان میں دہشت گردی سے متعلق سیکیورٹی کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ دہشت گرد گروپس داعش، القاعدہ، مشرقی ترکستان اسلامک موومنٹ ، تحریک طالبان پاکستان ، جیش العدل، بلوچستان لبریشن آرمی  اور مجید بریگیڈ گروپ  افغانستان میں چھپے ہوئے ہیں اور علاقائی و عالمی سلامتی کے لیے بدستور سنگین خطرہ ہیں۔

    چاروں ممالک نے ان گروپوں کی جانب سے پڑوسی اور دوسرے کسی ملک پر کی گئی دہشت گرد کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کثیرالجہتی سطحوں پر انسداد دہشت گردی پر تعاون کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔

    اعلامیے میں چاروں ممالک نے مطالبہ کیا  ہے کہ طالبان حکومت اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک میں دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دینے کے اپنے بین الاقوامی وعدوں کی پاسداری کرے۔

    اعلامیے کے مطابق  دہشت گردی کی علامات اور بنیادی وجوہات دونوں کو حل کرنے اور دہشت گردی کو جلد از جلد ختم کرنے کے لیے جامع اقدامات کرنے میں افغانستان کی مدد کی جانی چاہیے۔

    چاروں ممالک کے وزرائے خارجہ نے لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی پر علاقائی ممالک بالخصوص پاکستان اور ایران  کے اقدامات کی تعریب بھی کی ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleمولانا فضل الرحمان بلا مقابلہ جے یوآئی کے امیر منتخب،اتفاق رائے سے ترمیم لانے کا مطالبہ
    Next Article مارخورز کو شکست، پینتھرز نے چیمپئنز ون ڈے کپ کی ٹرافی جیت لی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    لکی مروت میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ ،6 سیکیورٹی اہلکار زخمی

    جون 16, 2025

    ایرانی پارلیمنٹ ’’پاکستان تشکر تشکر‘‘ کے نعروں سے گونج اٹھا

    جون 16, 2025

    ہمارا نیوکلیئر پروگرام ملک کی حفاظت کیلئے ہے، اسرائیل میں ہمت نہیں کہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے، نائب وزیراعظم

    جون 16, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    لکی مروت میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ ،6 سیکیورٹی اہلکار زخمی

    جون 16, 2025

    مشرقِ وسطیٰ: محدود جنگ کا نقطۂ عروج ہے یا عالمی جنگ کا نقطۂ آغاز؟

    جون 16, 2025

    دشمن کا انتخاب صوابدیدی ہے

    جون 16, 2025

    ایرانی پارلیمنٹ ’’پاکستان تشکر تشکر‘‘ کے نعروں سے گونج اٹھا

    جون 16, 2025

    ہمارا نیوکلیئر پروگرام ملک کی حفاظت کیلئے ہے، اسرائیل میں ہمت نہیں کہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے، نائب وزیراعظم

    جون 16, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.