پشاور کے نواحی علاقے شمشتو ارمڑ میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے سی ٹی ڈی نے خودکش حملہ آور کو سہولت کار سمیت ہلاک کردیا ۔
سی ٹی ڈی کے مطابق حساس تنصیب پر حملے کی منصوبہ بندی بے نقاب کرتے ہوئے دو دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے ،ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، خودکش جیکٹ اور گولہ بارود برآمد ہوا ۔
سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ خفیہ اطلاع پر کامیاب انٹیلیجنس آپریشن کیا گیا،اس دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا ،تاہم پولیس کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔
محکمہ انسداد دہشتگردی کا مزید کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد کی شناخت منیر احمد ولد محمد گل کے نام سے ہوئی ہے، مزید تفتیش جاری ہے ۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک افغان خودکش حملہ آور کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہےجو پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھا ۔