Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, ستمبر 9, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • اسرائیلی حملہ اشتعال انگیز اور قطر کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے،پاکستان کا سخت ردعمل
    • وزیر اعظم کی دوحہ میں اسرائیلی حملے کی مذمت، قطر اور فلسطینیوں کیساتھ کھڑے ہیں، شہبازشریف
    • 9 مئی کیس: یاسمین راشد، اعجاز چودھری، محمود الرشید، سرفراز چیمہ کو 10،10 سال قیدکی سزا، شاہ محمود بری
    • خیبرپختونخوا میں ٹیچنگ کے لیے لائسنس رکھنا لازمی قرار
    • اسرائیل کا قطر میں فضائی حملہ، حماس کے سینیئر رہنما خلیل الحیہ شہید
    • خیبر نیوز کے ٹاک شو "کراس ٹاک” میں آٹے کی پابندی، گندم بحران اور سیاسی معاملات پر تفصیلی بحث
    • ایشیا کپ کی ٹرافی کی تقريب رونمائی، 8 کپتان جیت کیلئے پرعزم
    • بھارت کی آبی جارحیت تھم نہ سکی،پاکپتن میں 23 گاؤں سیلابی پانی میں ڈوب گئے، 64 ہزار سے زائد آبادی متاثر
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کے حملے، ایڈیشنل ایس ایچ او سمیت پانچ پولیس اہلکار شہید
    اہم خبریں

    خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کے حملے، ایڈیشنل ایس ایچ او سمیت پانچ پولیس اہلکار شہید

    اگست 14, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں ایک ہی رات میں دہشت گردی کی کئی وارداتوں نے صوبے کو لرزا دیا۔ ان حملوں میں ایڈیشنل ایس ایچ او سمیت پولیس کے پانچ جوان شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    ضلع دیر کے علاقے پناہ کوٹ میں دہشت گردوں نے پولیس موبائل کو نشانہ بنایا۔ پولیس کوئیک رسپانس فورس کے اہلکار رات گئے معمول کی گشت پر تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے گھات لگا کر فائرنگ کردی۔ اس اچانک حملے میں تین پولیس اہلکار موقع پر شہید جبکہ چھ زخمی ہوگئے۔

    پشاور کے نواحی علاقوں میں بھی دہشت گرد متحرک نظر آئے۔ سی سی پی او قاسم کے مطابق متنی پولیس چوکی ادیزئی، ناصر باغ سخی پل چوکی اور حسن خیل تھانے پر مسلح حملے کیے گئے۔ پولیس نے متنی ادیزئی اور ناصر باغ سخی پل چوکیوں پر ہونے والے حملے پسپا کر دیے۔ تاہم حسن خیل تھانے پر حملے میں ایک اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوا۔

    ضلع خیبر میں لنڈی کوتل میں ڈی ایس پی کے سب آفس کی دیوار کے ساتھ نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا۔ پولیس کے مطابق اس دھماکے میں دیوار کو جزوی نقصان پہنچا مگر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اسی روز علاقے گونگی کلے میں ایک مکان کے ساتھ نصب بم پھٹنے سے مقامی شخص کے حجرے کو نقصان پہنچا۔

    پاراچنار میں کرم فسادات کے ایک مطلوب ملزم تہران طوری کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائی کے دوران مسلح مزاحمت ہوئی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایڈیشنل ایس ایچ او وضہ اسٹیشن قیصر حسین شہید ہوگئے۔

    ادھر بنوں میں تھانہ ہوید کی حدود میں واقع چوکی مزانگہ پر فتنہ الخوارج کے مسلح شرپسندوں نے حملہ کیا۔ پولیس جوانوں نے بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے یہ حملہ ناکام بنا دیا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleافغان رہنماؤں کا جبری واپسی کے فیصلے پر احتجاج
    Next Article ملک بھر میں 78واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے
    Web Desk

    Related Posts

    وزیر اعظم کی دوحہ میں اسرائیلی حملے کی مذمت، قطر اور فلسطینیوں کیساتھ کھڑے ہیں، شہبازشریف

    ستمبر 9, 2025

    9 مئی کیس: یاسمین راشد، اعجاز چودھری، محمود الرشید، سرفراز چیمہ کو 10،10 سال قیدکی سزا، شاہ محمود بری

    ستمبر 9, 2025

    خیبرپختونخوا میں ٹیچنگ کے لیے لائسنس رکھنا لازمی قرار

    ستمبر 9, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    اسرائیلی حملہ اشتعال انگیز اور قطر کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے،پاکستان کا سخت ردعمل

    ستمبر 9, 2025

    وزیر اعظم کی دوحہ میں اسرائیلی حملے کی مذمت، قطر اور فلسطینیوں کیساتھ کھڑے ہیں، شہبازشریف

    ستمبر 9, 2025

    9 مئی کیس: یاسمین راشد، اعجاز چودھری، محمود الرشید، سرفراز چیمہ کو 10،10 سال قیدکی سزا، شاہ محمود بری

    ستمبر 9, 2025

    خیبرپختونخوا میں ٹیچنگ کے لیے لائسنس رکھنا لازمی قرار

    ستمبر 9, 2025

    اسرائیل کا قطر میں فضائی حملہ، حماس کے سینیئر رہنما خلیل الحیہ شہید

    ستمبر 9, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.