Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, اپریل 10, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی کے بعد پاکستان توجہ کا مرکز بن گیا، تاریخی مذاکرات آج اسلام آباد میں ہورہے ہیں
    • پشاور نے کراچی کو 159 رنز کے بڑے مارجن سے ہراکر پی ايس ايل میں تاریخ رقم کرلی
    • بلاول بھٹو زرداری کا وزیر اعظم شہباز شریف کو ٹیلیفون، امن کے فروغ کے لیے پاکستان کی کاوشوں کی تعریف
    • فیلڈ مارشل کی وزیر اعظم سے ملاقات، خطے میں پائیدار امن کیلئے ثالثی کردار جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
    • فرانسیسی صدر کا وزیراعظم شہباز شریف کو ٹیلیفون، امن کوششوں پر مبارکباد
    • پاکستان نے ہمیشہ مثبت سفارت کاری کو ترجیح دی ہے، امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ
    • ‎وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر کی ملاقات، اسلام آباد مذاکرات کے انتظامات پر بات چیت
    • خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال، پاک فوج کی ریسکیو کارروائیاں جاری
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » گلگت بلتستان میں لاپتہ ہونے والی خیبر ٹی وی کی معروف اینکر سپنا کی گاڑی سیلابی ملبے سے برآمد
    اہم خبریں

    گلگت بلتستان میں لاپتہ ہونے والی خیبر ٹی وی کی معروف اینکر سپنا کی گاڑی سیلابی ملبے سے برآمد

    جولائی 28, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    The car of renowned Khyber TV anchor Sapna, who went missing in Gilgit-Baltistan, was recovered from the flood debris.
    اینکر پرسن سپنا خان اور ان کے خاندان کے تمام افراد کی تلاش کیلئے خصوصی ٹیمیں ریسکیو آپریشن کر رہی ہیں،ترجمان فیض اللہ فراق کی خیبر نیوز سے گفتگو
    Share
    Facebook Twitter Email

    گلگت: شاہراہ بابوسر پر مون سون کی شدید بارشوں سے سیلابی ریلوں کے دوران دیگر سیاحوں کی طرح خیبر ٹیلی وژن کی اینکر شبانہ لیاقت المعروف سپنا خان ، ان کے شوہر لیاقت علی اور تین بچوں کی گاڑی سیلابی ملبے سے برآمد ہو گئی ، ترجمان گلگت بلتستان حکومت کے مطابق سپنا خان اور ان کے خاندان کی تلاش کیلئے خصوصی ٹیمیں ریسکیو آپریشن کر رہی ہیں ۔

    گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق نے خیبر نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رواں برس صوبے میں تاریخ کا خطرناک ترین سیلاب آیا اور لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ۔

    انہوں نے کہا کہ سیلابوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے گلگت بلتستان میں 20 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہو چکا ہے ، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے متعدد افراد جاں بحق ہوئے ہیں اور کئی افراد اب بھی لاپتہ ہیں ۔

    فیض اللہ فراق نے بتایا کہ لاپتہ ہونے والوں میں خیبر ٹی وی کی معروف اینکر پرسن شبانہ لیاقت المعروف سپنا خان ، ان کے شہر لیاقت اور ان کے 3 بچے بھی شامل ہیں ۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ سپنا خان اور ان کے خاندان کے تمام افراد کی تلاش کیلئے خصوصی ریسکیو آپریشن جاری ہے جس میں متعدد متعلقہ اہلکار حصہ لے رہے ہیں ۔

    لگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق نے بتایا کہ چلاس میں سیاحوں کے لیے مفت رہائش کا انتظام کیا گیا ہے، اور نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے ۔

    عینی شاہدین کے مطابق 10 سے 15 سیاح سیلاب کی زد میں آئے ، اب تک 7 لاشیں نکالی جا چکی ہیں، جن میں فہد اسلام، مشعل فاطمہ، عبد الہادی (لودھراں)، رش خان (تھک شارات)، اویز، شہزاد (تھور)، اور ایک نامعلوم شخص شامل ہیں، لاپتہ افراد میں شبانہ لیاقت، لیاقت علی (پی اے ایف ملازم)، ان کے بچوں کے علاوہ ملک آفاق اور انصر محمود (منڈی فیصل آباد) شامل ہیں ۔

    شبانہ لیاقت، المعروف سپنا خان، خیبر ٹی وی کی ایک ممتاز اینکر پرسن تھیں، جنہوں نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں مارننگ اور ایوننگ شوز کے علاوہ متعدد پروگراموں کی میزبانی کی ۔ ان کی پرکشش شخصیت، بے باک انداز، اور پروفیشنلزم نے انہیں ناظرین میں مقبول بنایا ۔

    سپنا خان نے خیبر ٹی وی پر سماجی مسائل، ثقافت، اور تفریح سے متعلق پروگراموں میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا، جس سے وہ ایک گھریلو نام بن گئیں ۔ ان کے پروگرام نہ صرف معلوماتی ہوتے تھے بلکہ عوام کے مسائل کو اجاگر کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتے تھے ۔

    ریسکیو آپریشن میں دیامر پولیس، ضلعی انتظامیہ، ڈیزاسٹر مینجمنٹ، ریسکیو 1122، پاک فوج، اور جی بی سکاؤٹس شریک ہیں، سراغ رساں کتوں اور ڈرونز کی مدد سے سرچ آپریشن جاری ہے، جو لاپتہ افراد کے ملنے تک جاری رہے گا ۔

    گ

     

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleوادی تیراہ میں فائرنگ کے واقعے نے کشیدگی کو جنم دیا
    Next Article تحریک انصاف کے سزایافتہ رہنما سینیٹر اعجاز چودھری، ایم این اے احمد چٹھہ اور ایم پی اے احمد بھچر نااہل قرار
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی کے بعد پاکستان توجہ کا مرکز بن گیا، تاریخی مذاکرات آج اسلام آباد میں ہورہے ہیں

    اپریل 9, 2026

    بلاول بھٹو زرداری کا وزیر اعظم شہباز شریف کو ٹیلیفون، امن کے فروغ کے لیے پاکستان کی کاوشوں کی تعریف

    اپریل 9, 2026

    فیلڈ مارشل کی وزیر اعظم سے ملاقات، خطے میں پائیدار امن کیلئے ثالثی کردار جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ

    اپریل 9, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی کے بعد پاکستان توجہ کا مرکز بن گیا، تاریخی مذاکرات آج اسلام آباد میں ہورہے ہیں

    اپریل 9, 2026

    پشاور نے کراچی کو 159 رنز کے بڑے مارجن سے ہراکر پی ايس ايل میں تاریخ رقم کرلی

    اپریل 9, 2026

    بلاول بھٹو زرداری کا وزیر اعظم شہباز شریف کو ٹیلیفون، امن کے فروغ کے لیے پاکستان کی کاوشوں کی تعریف

    اپریل 9, 2026

    فیلڈ مارشل کی وزیر اعظم سے ملاقات، خطے میں پائیدار امن کیلئے ثالثی کردار جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ

    اپریل 9, 2026

    فرانسیسی صدر کا وزیراعظم شہباز شریف کو ٹیلیفون، امن کوششوں پر مبارکباد

    اپریل 9, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.