کالعدم ٹی ٹی پی کے امیر نور ولی محسود کی حالیہ خفیہ کال لیک کا فورنزک کروانے کے بعد سخت قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق متعلقہ حکام نے نور ولی اور غٹ حاجی کی خفیہ آڈیو لیک کا آفیشل فورنزک کروانے کا فیصلہ کر لیا۔
اِس اہم کال کی فورنزک رپورٹ کے بعد نور ولی اور غٹ حاجی کے خلاف کری شموزئی ڈیرہ اسماعیل خان کے دیہی ہیلتھ سینٹر میں معصوم بچوں اور خواتین کو شہید کرنے پر ان کے خلاف ملک کے اندر اور باہر سخت قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے نور ولی کی افغانستان میں مسلسل موجودگی اور وہاں سے بیٹھ کر پاکستان میں براہِ راست دہشت گردی کروانے پر افغان انٹرم گورنمنٹ سے شدید احتجاج بھی کیا جائے گا۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو ریاستِ پاکستان کے خلاف مسلسل دہشت گردی اور سنگین جرائم کرنے پر افغانستان سے اِن کو پاکستان کے حوالے کرنے کا فوری مطالبہ بھی کیا جائے گا۔
گزشتہ روز نور ولی محسود کی خفیہ کال منظر عام پر آئی تھی جس میں وہ احمد حسین عرف غٹ حاجی کو ہسپتالوں، سرکاری املاک، سکولوں کو دھماکے سے اڑانے کی ہدایات دے رہاتھا۔
کال میں پولیس اور فوجیوں کے گھروں کو مسمار کرنے کی واضح ہدایات بھی سنی جا سکتی ہیں۔
بدھ, نومبر 12, 2025
بریکنگ نیوز
- پاکستان نے پہلے ون ڈے میں سری لنکا کو 6 رنز سے شکست دیدی
- جنوبی وزیرستان: واناکیڈٹ کالج کے تمام کیڈٹس اور اساتذہ کو ریسکیو کرلیا گیا، دہشتگردوں کیخلاف آپریشن جاری
- اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس کے باہر خودکش حملہ، 12 افراد شہید، 27 زخمی
- سینیٹ سے منظور 27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی میں پیش، اپوزیشن کا احتجاج
- پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم کے وارنٹ گرفتاری جاری، عمر ایوب اور زرتاج گل کا پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
- جنوبی وزیرستان: وانا کیڈٹ کالج میں موجود 3 دہشتگردوں کیخلاف سیکیورٹی فورسز کا آپریشن
- افغانستان دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کرے، تعاون کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم شہبازشریف
- لوئر دیر میں قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے گھر پر فائرنگ، مقدمہ درج، تحقیقات شروع

