Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, ستمبر 23, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • رہنما تحریک انصاف جنید اکبر کےخلاف پیکا ایکٹ کے تحت اسلام آباد میں مقدمہ درج
    • سکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 19 دہشت گرد ہلاک، صوبیدار شہید
    • خیبرپختونخوا کابینہ نے پولیس ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دے دی
    • لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرر
    • پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش کرنے والے افغان طالبان کے 8 ڈرونز تباہ
    • پنجاب یونیورسٹی میں چار روزہ جینوم ایڈیٹنگ کروپ بائیوٹیکنالوجی تربیتی پروگرام کا افتتاح
    • بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک
    • کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » آئندہ مالی سال کیلئے 17 ہزار 500 ارب روپے سے زائد حجم کا وفاقی بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا
    اہم خبریں جون 10, 2025

    آئندہ مالی سال کیلئے 17 ہزار 500 ارب روپے سے زائد حجم کا وفاقی بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا

    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج شام 5 بجے سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت ہوگا جس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب وفاقی بجٹ 26-2025 پیش کریں گے، وزیر خزانہ محاصل سمیت دیگر دستاویزات اور مالیاتی بل 2025 بھی قومی اسمبلی میں پیش کریں گے ۔

    آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں 10 فیصد تک جبکہ کم سے کم تنخواہ میں بھی اضافے کی تجویز ہے ۔

    وفاقی بجٹ میں نان فائلرز کے لیے مزید سخت اقدامات متوقع ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی کیش خریداری کی حوصلہ شکنی کے لیے اقدامات کیے جاسکتے ہیں جبکہ ہر قسم کی کیش خریداری پر بھی اضافی ٹیکس کی تجویز ہے ۔

    بجٹ میں پیٹرولیم لیوی بڑھانے کے ساتھ ساتھ کاربن لیوی عائد کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے جبکہ ڈیجیٹل سروسز پر بھی ٹیکس عائد کرنے کی تجویز شامل ہے ۔

    آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں کھاد پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) 5 سے بڑھا کر 10 فیصدکرنے کی تجویز ہے جبکہ زرعی ادویات پر 5 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کیے جانے کی بھی تجویز ہے ۔

    دریں اثنا، درآمدی گاڑیوں پر ڈیوٹی میں ردوبدل کی بھی تجاویز بجٹ میں شامل ہے جبکہ سود سے حاصل آمدن پر ود ہولڈنگ ٹیکس بڑھانے کی تجویز ہے، بجٹ میں سود کی ادائیگی کے لیے 8 ہزار ارب روپے سے زائد اخراجات کا تخمینہ ہے جبکہ ہنگامی اخراجات کے لیے 300 ارب سے زائد مختص کیے جانے کا امکان ہے ۔

    علاوہ ازیں، بجٹ میں فروزن فوڈز، چپس، کولڈ ڈرنکس، نوڈلز، آئس کریم، بسکٹس، فروزن گوشت، ساسز اور تیار شدہ خوراک پر 5 فیصد ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے کی تجویز ہے، اسی طرح ای کامرس پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کی تجویز ہے ۔

    آئندہ مالی سال کے لیے معاشی شرح نمو کا ہدف 4.2 فیصد اور مجموعی سرمایہ کاری کا ہدف 14.7 فیصد مقرر کرنے کی تجویز ہے جبکہ مہنگائی کا سالانہ اوسط ہدف 7.5 فیصد تجویز کیا گیا ہے ۔

    بجٹ میں توانائی کےمنصوبوں کے لیے 144 ارب، ٹرانسپورٹ،کمیونیکیشنز کے لیے 332 ارب روپے، پانی کے منصوبوں کے لیے 109 ارب روپے جبکہ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور خصوصی علاقوں کے لیے 63 ارب روپے جبکہ موسمیاتی تبدیلی کا ترقیاتی بجٹ 2 ارب 78 کروڑ 40 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے ۔

    وفاقی حکومت نے پاکستان سٹیل ملز کی زمین پر خصوصی اقتصادی زون کے قیام کا فیصلہ کیا ہے، اس منصوبے کے لیے 50 کروڑ روپے رکھنےکی تجویز ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپاکستانی معیشت میں بہتری: مہنگائی کم، روزگار میں اضافہ، اور عالمی اعتماد کی واپسی
    Next Article بھارت کا جنگی جنون ، پاکستان کے دفاعی بجٹ میں اضافہ ناگزیر
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    رہنما تحریک انصاف جنید اکبر کےخلاف پیکا ایکٹ کے تحت اسلام آباد میں مقدمہ درج

    ستمبر 23, 2026

    سکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 19 دہشت گرد ہلاک، صوبیدار شہید

    ستمبر 23, 2026

    خیبرپختونخوا کابینہ نے پولیس ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دے دی

    ستمبر 23, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    رہنما تحریک انصاف جنید اکبر کےخلاف پیکا ایکٹ کے تحت اسلام آباد میں مقدمہ درج

    ستمبر 23, 2026

    سکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 19 دہشت گرد ہلاک، صوبیدار شہید

    ستمبر 23, 2026

    خیبرپختونخوا کابینہ نے پولیس ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دے دی

    ستمبر 23, 2026

    لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرر

    ستمبر 23, 2026

    پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش کرنے والے افغان طالبان کے 8 ڈرونز تباہ

    ستمبر 23, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.