Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, ستمبر 22, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک
    • کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی
    • پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ
    • آسان ٹیکس سکیم: ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا اور دکانداروں کو ٹیکس ادائیگی میں سہولت فراہم کرنا بنیادی مقصد ہے، بلال اظہر کیانی
    • وزیراعظم کے کفایت شعاری اقدامات: وزارتِ ریلوے میں اہم فیصلے
    • بلوچستان میں سماعت سے محروم بچوں کے لیے پہلا ڈیف چلڈرن ایکسی لینس اینڈ ریسرچ سینٹر قائم
    • پشاور میں قبر کھود کر بچوں کی لاشوں کی بے حرمتی کرنے والا درندہ صفت افغانی گرفتار
    • جماعت اسلامی نے وزیراعظم کی وطن واپسی تک لانگ مارچ مؤخر کرنے کا اعلان کردیا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » قومی اسمبلی نے فنانس بل 2026 کثرتِ رائے سے منظور کرلیا
    اہم خبریں جون 23, 2026

    قومی اسمبلی نے فنانس بل 2026 کثرتِ رائے سے منظور کرلیا

    Facebook Twitter Email
    The National Assembly passed the Finance Bill 2026 by majority vote.
    فنانس بل کی منظوری کے ساتھ ہی آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ منظور ہونے کی راہ ہموار ہو گئی ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    قومی اسمبلی نے 18ہزار 700 ارب سے زائد کے وفاقی بجٹ فنانس بل2026 کی کثرتِ رائے سے منظوری دے دی،فنانس بل پر قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی رپورٹ بھی ایوان میں پیش کی گئی اور اپوزیشن کی جانب سے ترامیم پیش کرنے کا عمل جاری رہا ۔

    اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں ہوا جس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ایوان میں موجود تھے ۔

    اجلاس میں فنانس بل 2026/27 پیش کیا گیا، جس کی منظوری کے ساتھ ہی آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ منظور ہونے کی راہ ہموار ہو گئی۔ کل ضمنی گرانٹس کی منظوری دی جائے گی جبکہ وزیر خزانہ کی تحریک پر ایوان کا معمول کا ایجنڈا معطل کر دیا گیا ۔

    فنانس بل پر قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی رپورٹ بھی ایوان میں پیش کی گئی اور اپوزیشن کی جانب سے ترامیم پیش کرنے کا عمل جاری رہا ۔

    بل کے مطابق نئے مالی سال میں مختلف شعبوں میں ٹیکس اصلاحات تجویز کی گئی ہیں، انکم ٹیکس سلیب میں سالانہ 6 لاکھ روپے تک آمدن رکھنے والے افراد کو استثنیٰ دینے کی تجویز ہے، جبکہ مختلف آمدنی کے سلیبز پر 1 فیصد سے 35 فیصد تک ٹیکس شرحیں مقرر کی گئی ہیں، سوشل میڈیا اور آن لائن آمدن، بشمول یوٹیوب آمدن پر 5 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کی تجویز بھی شامل ہے ۔

    فنانس بل میں جائیداد کی خرید و فروخت، بینکنگ، فرٹیلائزر اور کارپوریٹ سیکٹر پر مختلف شرحوں سے ایڈوانس ٹیکس عائد کرنے کی تجاویز دی گئی ہیں ۔

    امپورٹڈ گاڑیوں پر ڈیوٹی اور ٹیکس کی شرحوں میں ردوبدل کیا گیا ہے، جبکہ کچھ کیٹیگریز میں کمی اور بعض میں اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔ الیکٹرک گاڑیوں پر بھی مخصوص ڈیوٹی شرحیں نافذ کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔

    اس کے علاوہ پی آئی اے کے جہازوں کے پرزوں پر 15 سال تک سیلز ٹیکس چھوٹ دینے، اور بعض ویلفیئر و سرکاری اداروں کو ٹیکس استثنیٰ دینے کی تجاویز شامل ہیں۔ چھوٹی طلبہ کی سٹیشنری پر بھی رعایتی ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔

    فنانس بل میں فائلرز اور نان فائلرز سے متعلق قوانین سخت کرنے، ایف بی آر نوٹس کی خلاف ورزی پر جرمانے اور الیکٹرانک ٹیکس مانیٹرنگ سسٹم کو لازمی بنانے کی تجاویز بھی شامل ہیں، ریٹرنز صرف الیکٹرانک طور پر جمع کرانے کی شرط بھی عائد کی گئی ہے ۔

    اجلاس کے دوران اپوزیشن اراکین نے مختلف ترامیم پیش کیں اور بعض معاشی فیصلوں پر اعتراضات بھی اٹھائے، تاہم بل کی منظوری کا عمل جاری رہا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleایبٹ آباد: ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال سے 17 روزہ نومولود اغوا، پولیس اور انتظامیہ متحرک
    Next Article فٹبال کا عالمی کپ: ناروے، ارجنٹینا اور فرانس کی شاندار فتوحات
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک

    ستمبر 22, 2026

    کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی

    ستمبر 22, 2026

    پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ

    ستمبر 22, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک

    ستمبر 22, 2026

    کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی

    ستمبر 22, 2026

    پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ

    ستمبر 22, 2026

    آسان ٹیکس سکیم: ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا اور دکانداروں کو ٹیکس ادائیگی میں سہولت فراہم کرنا بنیادی مقصد ہے، بلال اظہر کیانی

    ستمبر 22, 2026

    وزیراعظم کے کفایت شعاری اقدامات: وزارتِ ریلوے میں اہم فیصلے

    ستمبر 22, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.