Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

دنیا کاوہ منفرد مقام جہاں آپس میں برف،ریت اور سمندرملتے ہیں

دنیا کا وہ عجیب اورمنفرد مقام جہاں آپس میں برف،ریت اور سمندرملتے ہیں اور دلچسپ مناظر پیش کرتے ہے

جاپان کے دوسرے بڑے جزیرے ہوکائیدو میں واقع ایک ساحل ایسا ہی مقام ہے جو کہ نہایت ہی عجیب اوردلچسپ جگہ ہے،جوکہ بہت ہی خوبصورت منظر پیش کرتا ہے۔سن کیگن جیوپارک کے اس ساحل کی سوشل میڈیا پر کچھ عرصے پہلے کی تصاویر وائرل ہوئی ہیں۔ فوٹوگرافر Hisa نے ان کو کھینچا تھا۔بعد میں اس تصویر کو  انسٹا گرام اکاؤنٹ میں پوسٹ کیا گیا ۔

جس کے نیچے لکھا تھا کہ ہوکائیدو کا یہ ساحل دنیا کے منفرد، عجیب اور دلچسپ ترین مقامات میں سے ایک ہے،جہاں آپس میں برف،ریت اور سمندرملتے ہیں۔سن کیگن جیوپارک کے اس ساحل کو  یونیسکو گلوبل جیو پارکس کی فہرست میں  2010 میں  شامل کیا گیا تھا۔یہ جیو پارک مشرق میں کیوٹو جبکہ مغرب میں توتوری پریفیکچر تک پھیلا ہوا ہے۔

اس جیو پارک میںآتش فشاں،ریت کے ٹیلے، جنگلات ،وادیاں، اور ساحلی علاقے موجود ہیں۔ساحل کے قریب سال کے ایک مخصوص وقت پربرف جم جاتی ہے۔ یہ منظر عموماً جنوری کے آخر اور فروری کے شروع میں دیکھنے میں آتا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تصویر بھی 2022 کی ہے جس کو لاکھوں افراد اب تک لائیک کر چکے ہیں۔گرم پانی کا ایک چشمہ بھی اس ساحل کے قریب ہے۔مقامی رہائشی اس کے پانی کو صحت کے لیے مفید قرار دیتے ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.