ایسوسی ایشن آف الیکڑانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز نےوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی جانب سے صحافیوں سے متعلق نازبیاز الفاظ کےاستعمال اور دھمکیوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے ان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
ایمنڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے عوامی جلسے میں صحافیوں سے متعلق انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور نامناسب گفتگو کی ان پر سنگین الزامات عائد کیے اور دھمکیاں دیں جو ناقابل برداشت ہیں۔ پاکستان میں صحافی انتہائی نامساعد حالات میں اپنے فرائض ادا کررہے ہیں۔ تمام تر دباو اور پابندیوں کے باوجود اپنا فرض ادا کرنے والے صحافیوں کےخلاف اس قسم کی زبان استعمال کرنے پر تحریک انصاف کو علی امین سے باز پرس کرنی چاہیے اور علی امین کو ان نامناسب الفاظ کی ادائیگی پر صحافی برادری سے معافی مانگنی چاہیے۔
ایمنڈ نے جلسے کی کوریج کرنے والے بعض چینل کے صحافیوں کو سیاسی کارکنوں کی جانب سے ہراساں کرنے اور انہیں اپنے فرائض کی ادائیگی سے روکنے کے واقعات کی مذمت کی ہے اور کہا کہ سیاسی قیادت کے غیر ذمے دارانہ بیانات سیاسی جماعتوں کے کارکنان کو اشتعال دلانے کا سبب بنتے ہیں جس سے میڈیا ورکرز کی جان و مال کو خطرات لاحق ہوجاتے ہیں۔
ایمنڈ نے پاکستان میں صحافیوں کو درپیش خطرات اور اظہار رائے پر پابندیوں کی صورتحال پر ایک بار پھر تشویش کا اظہار کیا ہےاور کہا کہ میڈیا کو غیر اعلانیہ سینسر شپ، سیاسی جلسوں اور سرگرمیوں کی کوریج پر غیر قانونی پابندیوں اور دباؤ کاسامنا ہے جس سے عوام کا حق معلومات بری طرح متاثر ہورہا ہے آزاد میڈیا ہی سے جمہوری معاشرہ پروان چڑھ سکتا ہے اور یہی ریاست، سیاست اور عوام کے مفاد میں ہے۔
بدھ, ستمبر 10, 2025
بریکنگ نیوز
- نیپال میں سوشل میڈیا پر پابندی کے خلاف پرتشدد احتجاج، سیاسی بحران کی نئی لہر
- خیبر سحر میں مینہ شمس اور چار ستاروں کی یادگار گفتگو، ناظرین محظوظ
- خیبر ٹی وی کا شو "گارڈ روم” عوامی مسائل پر طنز و مزاح کے ساتھ مقبولیت حاصل کرنے لگا
- پشاور میں 1500 سالہ جشن ولادت کے موقع پر سہ لسانی نعتیہ مشاعرہ
- غیر قانونی افغان شہریوں کی واپسی کا سلسلہ جاری
- بھارت کی آبی جارحیت، پنجاب میں مزید سیلاب کا خطرہ
- خیبر پختونخوا حکومت نے کم سے کم اجرت 40 ہزار روپے مقرر کر دی
- پنجاب میں سیلاب کی صورتحال برقرار،جاں بحق افراد کی تعداد 76 ہوگئی، 42 لاکھ سے زائد افراد متاثر