Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, جنوری 7, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • سٹاک مارکیٹ میں نیا رکارڈ، انڈیکس 1 لاکھ 86 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا
    • پی ٹی آئی دور میں پختونخوا کو تباہ کیا گیا، اب بھی طالبان کو بھتہ دینے والے لوگ حکومت میں ہیں، وزیر دفاع
    • بنوں کے علاقے میتاخیل میں خونی تصادم، فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق، 6 زخمی
    • ایران میں مہنگائی کے خلاف احتجاج 98 شہروں تک پھیل گیا، ہلاکتیں 36 ہو گئیں
    • مردان کاٹلنگ روڈ گلبہار کے مقام پر خوفناک ٹریفک حادثہ، ڈرائیور سمیت متعدد افراد زخمی
    • چکوال: اسلام آباد سے کراچی جانے والی مسافر بس گہری کھائی میں گرگئی، 5 افراد جاں بحق، 27 زخمی
    • امریکا کی وینزویلا کے قریب روسی تیل بردار جہاز پر قبضے کی کوشش
    • کوئٹہ: مبینہ رشوت طلبی پر رکشہ ڈرائیور کا احتجاج، رکشے کو آگ لگا دی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » وینزویلا میں امریکی کارروائی بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
    بین الاقوامی

    وینزویلا میں امریکی کارروائی بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

    جنوری 5, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    US action in Venezuela is a serious violation of international law, says UN Secretary-General
    اقوام متحدہ کے چارٹر میں کسی ریاست کی سالمیت یا آزادی کے خلاف طاقت یا دھمکی پر پابندی ہے، سیکریٹری جنرل
    Share
    Facebook Twitter Email

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے وینزویلا کے خلاف امریکی کارروائی کو بین الاقوامی قوانین کے خلاف قرار دیتے ہوئے وینزویلا پر حملے اور اہلیہ سمیت صدر مادورو کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کیا ہے ، انہوں نے کہا کہ فریقین جامع اور جمہوری مکالمہ شروع کریں، تاکہ معاشرے کے تمام طبقات اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کر سکیں، وینزویلا کے پڑوسی ممالک اور عالمی برادری یکجہتی اور پرامن بقائے باہمی کے اصولوں کے تحت کردار ادا کریں ۔

    اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں وینزویلا کی موجودہ صورتحال پر بحث ہوئی اور اس پر تشویش کا اظہار کردیا ۔

    اجلاس میں ڈپٹی سیکریٹری جنرل نے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی جانب سے بیان پڑھ کر سنایا، انتونیو گوتریس کے بیان میں کہا گیا کہ وینزویلا کے صدر اور ان کی اہلیہ امریکی تحویل میں ہیں، تمام فریق اقوام متحدہ چارٹر کی پاسداری کریں ۔

    ان کا کہنا تھا کہ دھمکی یا طاقت کے استعمال پر پابندی ضروری ہے، قانون کی بالادستی کو ہر صورت یقینی بنایا جانا چاہیے، بین الاقوامی قانون میں منشیات کی غیر قانونی اسمگلنگ، وسائل کے تنازعات اور انسانی حقوق سے متعلق مسائل کے حل کے مؤثر ذرائع موجود ہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ وینزویلا میں 3 جنوری کی فوجی کارروائی میں بین الاقوامی قوانین کی پاسداری نہیں کی گئی، اقوام متحدہ کے چارٹر میں کسی ریاست کی سالمیت یا آزادی کے خلاف طاقت یا دھمکی پر پابندی ہے ۔

    یو این سیکریٹری جنرل نے کہا کہ وینزویلا حکومت کی درخواست پر مقرر کیے گئے انتخابی ماہرین کے پینل نے سنگین مسائل کی نشاندہی کی، ہم نے انتخابات کے نتائج کی مکمل شفافیت اور مکمل طور پر اشاعت کے لیے مسلسل اپیل کی ہے ۔

    یو این سیکریٹری جنرل نے مزید کہا کہ فریقین جامع اور جمہوری مکالمہ شروع کریں، تاکہ معاشرے کے تمام طبقات اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کر سکیں، وینزویلا کے پڑوسی ممالک اور عالمی برادری یکجہتی اور پرامن بقائے باہمی کے اصولوں کے تحت کردار ادا کریں ۔

    انہوں نے کہا کہ وینزویلا کے عوام کو پرامن حل کی طرف لے جانے والی تمام کوششوں کا خیرمقدم، حمایت کے لیے تیار ہیں، امن و سلامتی کے تحفظ کے لیے اقوام متحدہ کے چارٹر اور تمام متعلقہ قانونی فریم ورک کا احترام ناگزیر ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleصوبے میں کسی ملٹری آپریشن کی اجازت نہیں دیں گے، وزيراعلیٰ سہیل آفریدی
    Next Article بنوں: تحصیل ڈومیل میں سابق ناظم کے دفتر میں دھماکہ، سابق تحصیل ناظم زخمی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پی ٹی آئی دور میں پختونخوا کو تباہ کیا گیا، اب بھی طالبان کو بھتہ دینے والے لوگ حکومت میں ہیں، وزیر دفاع

    جنوری 7, 2026

    ایران میں مہنگائی کے خلاف احتجاج 98 شہروں تک پھیل گیا، ہلاکتیں 36 ہو گئیں

    جنوری 7, 2026

    چکوال: اسلام آباد سے کراچی جانے والی مسافر بس گہری کھائی میں گرگئی، 5 افراد جاں بحق، 27 زخمی

    جنوری 7, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    سٹاک مارکیٹ میں نیا رکارڈ، انڈیکس 1 لاکھ 86 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

    جنوری 7, 2026

    پی ٹی آئی دور میں پختونخوا کو تباہ کیا گیا، اب بھی طالبان کو بھتہ دینے والے لوگ حکومت میں ہیں، وزیر دفاع

    جنوری 7, 2026

    بنوں کے علاقے میتاخیل میں خونی تصادم، فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق، 6 زخمی

    جنوری 7, 2026

    ایران میں مہنگائی کے خلاف احتجاج 98 شہروں تک پھیل گیا، ہلاکتیں 36 ہو گئیں

    جنوری 7, 2026

    مردان کاٹلنگ روڈ گلبہار کے مقام پر خوفناک ٹریفک حادثہ، ڈرائیور سمیت متعدد افراد زخمی

    جنوری 7, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.