محکمہ داخلہ پنجاب نے محرم الحرام کے دوران صوبے بھر میں سیکیورٹی بڑھانے کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔
محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق محرم الحرام کے دوران عوامی مقامات پر بغیر اجازت آتشیں اسلحہ اور گولہ بارود کی نمائش پر پابندی ہوگی۔7 سے 10 محرم الحرام تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔ دفعہ 144 یکم محرم سے لے کر 10محرم تک نافذ رہے گی۔دفعہ 144 کے تحت اشتعال انگیز تقاریر اور نعرے بازی پر پابندی ہوگی۔محکمہ داخلہ پنجاب نے اس سے قبل محرم کے لیے سخت حفاظتی ہدایات بھی جاری کی تھیں، جس کا مقصد صوبے بھر میں مذہبی تقریبات کے دوران امن و امان کو یقینی بنانا تھا۔