Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اتوار, مئی 3, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی زیر صدارت لویہ جرگہ،امن کی بحالی کیلئے وفاق سے مذاکرات کا فیصلہ
    • آن لائن جوئے کی وبا اور ہماری نئی نسل کی بقا کی جنگ
    • پاکستان میں ٹیلنٹ کی درست شناخت اور بہتر رہنمائی نہایت ضروری ہے، کپتان پشاور زلمی بابراعظم
    • پاکستان خطے میں اہم سفارتی کردار ادا کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے، سابق امریکی جنرل مارک کمٹ
    • قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ میں جعلی اسناد پر مبینہ بھرتیوں کا انکشاف
    • خیبر ٹیلی ویژن نیٹ ورک دینی و ثقافتی پروگراموں کے ذریعے آگاہی پھیلانے میں پیش پیش
    • فحش مواد نے پشتون ثقافت کی اصل پہچان کو نقصان پہنچایا: نجیب اللہ انجم
    • خیبر ٹیلی ویژن کا مقبول شو “پخیر راغلے” ناظرین کی توجہ کا مرکز
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » قومی اسمبلی کے 8 اور پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں پرپولنگ کے لیے میدان کل سجے گا
    اہم خبریں

    قومی اسمبلی کے 8 اور پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں پرپولنگ کے لیے میدان کل سجے گا

    اکتوبر 15, 2022کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد(ویب ڈیسک) قومی اسمبلی کے 8 اور پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں پرپولنگ کے لیے میدان کل سجے گا۔ جہاں کئی نشستوں پر کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔
    این اے 22 مردان کی نشست پی ٹی آئی کے علی محمد خان کے استعفے کے بعد خالی ہوئی تھی۔ ضمنی الیکشن میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان خود اس حلقے سے امیدوار ہیں۔ این اے 22 پر جے یو آئی کے مولانا قاسم اور جماعت اسلامی کے عبدالواسع عمران خان کے مدمقابل ہیں۔ یہاں کل رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 4 لاکھ 71 ہزار 184 ہے۔
    کراچی، فیصل آباد، پشاور سمیت سات حلقوں سے عمران خان امیدوار ہیں۔ ملتان میں شاہ محمود قریشی کی بیٹی اور یوسف رضا گیلانی کے بیٹے میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔
    پنجاب اسمبلی کی تین نشستوں پر بھی زور کا جوڑ پڑے گا، خانیوال، شیخوپورہ اور چشتیاں کے صوبائی حلقوں میں بھی پولنگ اتوار کو ہوگی۔

    این اے 24 چارسدہ کی نشست پی ٹی آئی کے امیدوار فضل محمد کے مستعفی ہونے پرخالی ہوئی تھی۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اس حلقے سے بھی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ اے این پی کے ایمل ولی خان اور جماعت اسلامی کے مجیب الرحمان بھی اہم امیدوارہیں۔ اس حلقے میں کل رجسٹرڈ ووٹرزکی تعداد 5 لاکھ 26 ہزار 862 ہے۔
    این اے 157 ملتان کی نشست زین قریشی کےصوبائی اسمبلی کا حلف اٹھانے کے بعد خالی ہوئی تھی۔ زین قریشی ضمنی انتخابات میں صوبائی اسمبلی کی سیٹ پی پی 217 پر منتخب ہوگئے تھے۔ این اے 157 سے 8 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کی مہر بانو قریشی اور پی ڈی ایم کے حمایت یافتہ علی موسی گیلانی میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔ تحریک لبیک کے امیدوار طاہر احمد اور 5 دیگر آزاد امیدوار بھی حصہ لے رہے ہیں۔ این اے 108 فیصل آباد کی نشست پی ٹی آئی رکن اسمبلی فرخ حبیب کے مستعفی ہونے پرخالی ہوئی۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان خود اس حلقے سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر عابد شیر علی پی ڈی ایم کے امیدوار کے طور پر عمران خان کے مد مقابل ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleسابق چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ محمد نور مسکانزئی سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک
    Next Article ’ہماری توجہ سیلاب پر ہونے کی وجہ سے عمران کو ضمنی الیکشن میں کامیابی ملی‘
    Saqib Butt

    Related Posts

    پاکستان میں ٹیلنٹ کی درست شناخت اور بہتر رہنمائی نہایت ضروری ہے، کپتان پشاور زلمی بابراعظم

    مئی 2, 2026

    وزیراعظم محمد شہبازشریف کی علی الزیدی کو عراق کے وزیراعظم کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد

    مئی 2, 2026

    معرکۂ حق میں کامیابی، پاکستان امن کا علمبردار بن گیا: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ

    مئی 2, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی زیر صدارت لویہ جرگہ،امن کی بحالی کیلئے وفاق سے مذاکرات کا فیصلہ

    مئی 2, 2026

    آن لائن جوئے کی وبا اور ہماری نئی نسل کی بقا کی جنگ

    مئی 2, 2026

    پاکستان میں ٹیلنٹ کی درست شناخت اور بہتر رہنمائی نہایت ضروری ہے، کپتان پشاور زلمی بابراعظم

    مئی 2, 2026

    پاکستان خطے میں اہم سفارتی کردار ادا کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے، سابق امریکی جنرل مارک کمٹ

    مئی 2, 2026

    قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ میں جعلی اسناد پر مبینہ بھرتیوں کا انکشاف

    مئی 2, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.