Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

بہاولپور میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی ریلی, بڑی تعداد میں کارکنوں کی شرکت

جعلی حکومت میں بیٹھےلوگ استعفیٰ دےدیں، مریم نواز کا خطاب

بہاولپور میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی بڑی ریلی ہوئی جس میں بڑی تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی میزبانی میں اپوزیشن اتحاد کی ریلی ٹول پلازہ ستلج پل  سے شروع ہوئی  اور ریلی مختلف مقامات سے ہوتے ہوئے چوک سرائیکی پر پہنچی۔ مرکزی قائدین مریم نواز،سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور اتحاد کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے خطاب کیا۔

پی ڈی ایم کی ریلی بندرہ پل پہنچی تو گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں اور ٹریفک جام ہوگیا جبکہ سڑک کے اطراف کھڑے کارکنان نے رہنماؤں کا استقبال کیا۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کاکہنا تھا کہ وزیر اعظم کہتا ہے کہ فوج جانتی ہے وہ کرپٹ نہیں ، علیمہ باجی نے کروڑوں روپے وائٹ کرالیے ،گندم اور ایل این جی پر ڈاکہ ڈالا، بلین ٹری کے درخت نجانے کہاں گئے ؟ انہوں نے کہا کہ دوسرے صوبے کہتے تھے کہ جب تک پنجاب کھڑا نہیں ہوگا تبدیلی نہیں آئےگی، سن لو ! پنجاب ظلم کے خلاف کھڑا ہوگیا ہے، پنجاب کےاٹھنے پر ٹانگیں کاپنتی ہیں،سلیکٹڈ نے آپ کے ووٹوں پر ڈاکہ ڈالا تھا۔

انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان  حکم کریں توبہاولپور کے سمندر کا رُخ اسلام آباد کردیں؟ بہاولپورکا سمندر اسلام آباد پہنچ گیا تو جعلی وزیراعظم کو منہ چھپانےکی جگہ نہیں ملےگی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ جعلی حکومت میں بیٹھےلوگ استعفیٰ دےدیں، نواز دور میں آٹا 35 روپے کلو تھا، آج 80/90 روپے کلو ہے،چینی 52 روپے تھی، آج 120 روپے کلو ہے، میں چاہتی ہوں کہ جلد از جلد جعلی وزیراعظم کو گھر بھیجیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.