Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ملتان:لڑکی کو زیادتی کےبعد سڑک کنارےپھینک دیاگیا

لڑکی کی حالت تشویش ناک ہے،بہتر ہونےپرپولیس کو مزید بیان ریکارڈ کروانےکی اجازت دی جائیگی،ڈاکٹرز 

ملتان۔ملتان میں سڑک کے کنارے سےایک لڑکی زخمی حالت میں ملی ہےجس نےبیان دیاکہ اسے زیادتی کا نشانہ بنانےکےبعد تشدد کر کے سڑک کنارے پھینکا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کےمطابق ملتان کےعلاقے باٹا پورچوک کےقریب ایک 22سالہ لڑکی زخمی حالت میں ملی ہےجسےنشترہسپتال منتقل کردیا گیا ہےجبکہ پولیس کوواقعےکی اطلاع کردی گئی ہے۔

مذکورہ متاثرہ لڑکی نےاپنےابتدائی بیان میں بتایاہےکہ اسےپہلےزیادتی کانشانہ بنایاگیا جسکےبعد اس پرتشدد بھی کیاگیا اورپھرزیادتی کرنےوالےافراد اسےسڑک کنارے پھینک کرفرارہوگئے۔متاثرہ لڑکی کا ملتان کےنشتر ہسپتال میں علاج جاری ہے،ڈاکٹرز کےمطابق لڑکی کی حالت تشویش ناک ہے،اسکی حالت بہتر ہونے پرپولیس کو مزید بیان ریکارڈ کروانےکی اجازت دی جائےگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.