Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

موجودہ حکومت بزدلوں کا ٹولہ ،اپوزیشن کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے،بلاول بھٹو زرداری

جب سے عمران خان کی حکومت آئی ہے محسوس ہو رہاہےایک نہیں دوپاکستان ہیں،کٹھ پتلی عمران خان آمرکےاشاروں پرچل رہے ہیں،ججز کو سازش کےذریعےہٹایاجارہاہے،مشرف اورآج کےدور میں فرق صرف وردی کاہے،نیب کو پریشر ائزکرنےکیلئےحکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اترآئی ہے،چیئرمین نیب کوبلیک میل کرنےکی انکوائری نہیں کی گئی،تحریک انصاف حکومت کابجٹ معاشی خودکشی کےمترادف ہے،دھاندلی کے ذریعےبجٹ پاس کرایاگیا تواس کی کوئی حیثیت نہیں ہوگی،بجٹ کےموقع پرآصف زرداری،فریال تالپورکی گرفتاری کا مقصد عوامی مسائل سےتوجہ ہٹاناہے،پریس کانفرنس

اسلام آباد.چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نےکہاہےکہ موجودہ حکومت بزدلوں کا ٹولہ ہے،اپوزیشن کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایاجارہا ہے،جب سےعمران خان کی حکومت آئی ہےمحسوس ہورہا ہےایک نہیں دو پاکستان ہیں،کٹھ پتلی عمران خان آمرکےاشاروں پر چل رہے ہیں،ججز کو سازش کےذریعےہٹایا جارہاہے،مشرف اورآج کےدور میں فرق صرف وردی کاہے،نیب کو پریشر ائزکرنےکیلئےحکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اترآئی ہے،چیئرمین نیب کو بلیک میل کرنے کی انکوائری نہیں کی گئی،تحریک انصاف حکومت کابجٹ معاشی خودکشی کے مترادف ہے،دھاندلی کےذریعے بجٹ پاس کرایاگیا تو اس کی کوئی حیثیت نہیں ہوگی،بجٹ کےموقع پرآصف زرداری،فریال تالپور کی گرفتاری کامقصد عوامی مسائل سےتوجہ ہٹانا ہے،ہرمحاذ پر لڑیں گے،بزدلانہ حرکتوں سےپیچھے ہٹنےوالےنہیں ہیں،دعا کریں آپ کے بعد پیپلز پارٹی کی حکومت آئےجس میں ہم خواتین کےخلاف کارروائیاں نہیں کریں گے،عمران خان کی حکومت گراسکتے ہیں مگر نہیں گرائیں گے، عوامی رابطہ مہم پرکام کررہے ہیں،حکومتی اقدامات کیخلاف جلد اے پی سی میں لائحہ طےکریں گے۔

جمعہ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم میڈیا کو آنے کی ہردن تکلیف دیتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ سیاسی انتقام کا ایک اور عملی مظاہرہ دیکھنے کو ملاہے،فریال تالپور کو اسلام آباد میں گھر پر نظر بند کردیا ۔ انہوںنے کہاکہ نیب کے بارے میں وہی نظریات ہیں جو پہلے تھے۔

انہوں نے کہاکہ آمر جنرل مشرف نےنیب کو سیاسی انتقام لینے کیلئے بنایا۔ انہوںنے کہاکہ نیب کو پریشر ائز کرنے کیلئے حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب نے کہا تھا اگرحکمرانوں کیخلاف کارروائی ہوئی توحکومت گرجائیگی، اس کے بعد چیئرمین کے خلاف جو ہوا اس پر ابھی تک خاموشی ہے،چیئرمین نیب کو بلیک میل کرنے کی انکوائری نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ کسی فرشتے کو بھی چیئرمین بنا دیں، اس نے بھی یہی کام کرنا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نےکہاکہ بلیک میل کرنا وزیر داخلہ اعجاز شاہ کی پرانی روایت ہے۔انہوں نےکہاکہ کٹھ پتلی عمران خان آمر کے اشاروں پر چل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا نعرہ تھادو نہیں ایک پاکستان،مگر پی ٹی آئی اپنےمنشورسےہٹ گئی ہے۔انہوں نےکہاکہ سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کو بجٹ کے موقع پرگرفتارکیا گیا،یہ سب کرنے کا مقصد عوامی مسائل سےتوجہ ہٹانے کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خان صاحب انصاف کی بات کرتے ہیں لیکن ہر ادارے کو بلیک میل اور دباؤکے ذریعے چلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ کسی اور نے بنایا ،یہ پی ٹی آئی ایم ایف کا بجٹ ہے،اس بجٹ کو پاس کرانے کیلئے گرفتاریاں کی گئی ہیں،اگر دھاندلی کے ذریعے بجٹ پاس کرایا گیا تو اس کی کوئی حیثیت نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پکڑ دھکڑ کے پیچھے یہ اپنی معاشی ناکامی چھپانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سپیکر اسمبلی زرداری صاحب کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دینگے،جمہوریت کیلئے میرے خاندان نے قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فریال تالپور بہادر عورت ہیں ہم ہر محاذ پر لڑیں گے، بزدلانہ حرکتوں سے پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں، دعا کریں آپ کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت آئے جس میں ہم خواتین کے خلاف کارروائیاں نہیں کریں گے، کیونکہ پیپلز پارٹی سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتی۔ انہوں نے کہا کہ آپ کے گھر میں بھی ماں بہن ہے، عورتوں کا احترام کرنا ہماری روایت ہے۔

انہوں نےکہا کہ بجٹ تقریرکےبعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔انہوں نےکہاکہ یہ کہتےہیں ،میں نےآپ کاکیا بگاڑا ہے؟انہیں پتا ہےان کی اکثریت نہیں ہے،اس لئےانہوں نےاپوزیشن کونشانہ بنایاہے۔انہوں نےکہاکہ خواتین پر کیسزبنانےوالےبزدل لوگ ہیں۔انہوں نےکہاکہ عمران خان کی حکومت گراسکتےہیں مگرنہیں گرائیں گے،پیپلزپارٹی جمہوری عمل کو رکنےنہیں دی گی،اپوزیشن کو بھی کہیں گے کہ پارلیمان کو چلنے دے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نواز شریف کی حکومت گرا سکتے تھے، لیکن نہیں گرائی،ہم چاہتے ہیں جمہوری حکومت اپنی مدت مکمل کرے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان عوام کا معاشی قتل کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام سے سوال پوچھتا ہوں ، آج کےاور مشرف کے پاکستان میں کیا فرق ہے؟،آج ڈالراتنااوپر کیسے پہنچا ، عوام پوچھ رہے ہیں ہمارے سرسے چھت کیوں چھینی جارہی ہے؟۔

انہوں نے کہا کہ مشرف اور آج کے دور میں کوئی فرق نہیں ہےاگر فرق ہےتو وہ صرف وردی کا ہے۔انہوں نےکہاکہ معزز ججز صاحبان کو سازش کےذریعےہٹایاجارہاہے،آج جنرل مشرف کی طرح عمران خان نےعدلیہ پرحملہ کیا ہے،سکرپٹ کے برعکس چلنےوالوں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت بزدلوں کاٹولہ ہے،اپوزیشن کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے،یہ ہمیشہ حکومت میں نہیں رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ اگرسیاسی قیادت جیل میں ہوگی تو ملک میں انارکی پھیلے گی۔انہوں نے کہا کہ عوام کے معاشی قتل کے علاوہ کچھ نہیں ہورہا،ہمیں عوام تک پہنچنا پڑیگا، انہیں بتانا پڑے گا ان کےسماجی ، معاشی حقوق پرحملے ہورہے ہیں۔

انہوں نےکہاکہ عوام کی رہنمائی کیلئےاگر سیاسی قیادت موجود نہیں ہوگی توعوام سڑکوں پرنکلیں گے۔انہوں نےکہاکہ عوامی رابطہ مہم کیلئےحکمت عملی تیارکرلی ہے۔انہوں نےکہا کہ آپ نے عوام کا جینا دو بھرکیا،ہمیں اس پراعتراض ہے،یہ سمجھتے ہیں ہم بزرگوں کو جیل میں ڈال کر کامیاب ہوجائینگے۔

انہوں نےکہاکہ قانون کےتحت مجھےگرفتارنہیں کیاجاسکتا، لیکن ابھی رول آف لا نہیں ہے۔انہوں نےکہاکہ جب مولانا فضل الرحمن اے پی سی بلاتےہیں تو ہم اس میں شرکت کرتےہیں،ہم ڈرنےوالےنہیں،جیل جانےسےنہیں ڈرتے۔انہوں نےکہا کہ جو لوگ چادر اور چار دیواری کی پاسداری نہیں کرتے وہ بزدل ہوتے ہیں،عمران خان آمریت کی طرز پر حکومت چلانا چاہتا ہیں جو ناکامی اور بزدلی ہے۔

انہوں نے کہاکہ اب دما دم مست قلندر ہوگا، ہم عوامی رابطہ مہم پر کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات کیخلاف جلد اے پی سی میں لائحہ طے کریں گے۔قبل ازیں صحافیوں سے گفتگو میں بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن پر قومی اسمبلی میں بات کرنے پر سنسر شپ ہے، یہ بزدل خان کا نیا پاکستان ہے۔

انہوں نےکہاکہ عمران خان کی حکومت کنٹینرسےنہیں اتررہی،قومی اسمبلی کےاجلاس میں پوری قوم نےدیکھاکہ حکومت احتجاج کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی تمام اداروں کی ماں ہے، ہمیں یہاں بھی بولنے نہیں دیا جارہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.