Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

مہنگائی کی چکی میں پسی عوام پر ایک اور مہنگائی بم گرا دیا گیا

حکومت نے ایک بار پھر بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے

 نیپرا نے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1 روپے 53 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔ بجلی کی قیمت میں اضافے سے صارفین پر 10 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔

سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 80 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی جس پر نیپرا اتھارٹی نے 27 جنوری 2021 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی جس کے بعد 1.53 روپے اضافے کا فیصلہ کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.