Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پی ٹی آئی کے 5نو منتخب اراکین پنجاب اسمبلی نے حلف اٹھا لیا

لاہور(زمل خان) پی ٹی آئی کے 5نو منتخب اراکین پنجاب اسمبلی نے حلف اٹھا لیا۔
سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے نو منتخب اراکین سے حلف لیا۔ خواتین نشستوں پر بتول زین، سائرہ رضا اور فوزیہ عباس نے حلف اٹھایا۔
جبکہ پنجاب اسمبلی کی اقلیتی نشستوں پر حبکوک رفیق اور سیموئیل یعقوب نے حلف اٹھایا ہے۔
حلف اٹھانے والے اراکین اسمبلی نے اسمبلی میں اظہار خیال کیا۔ انہوں نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کا ان پر اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔ اپنے بھر پور تعاون کی یقین دھانی کرائی۔
اس موقع پر ارکان کا کہنا تھا کہ وہ22جولائی کو وزیر اعلی کے الیکشن میں نئے پاکستان کو ووٹ دیں گے۔ عمران خان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔
سپیکر چودھری پرویز الٰہی نے ایوان میں سابق رکن اسمبلی جاوید ممتاز مرحوم کیلئے دعائے مغفرت بھی کروائی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.