Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, ستمبر 7, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پاسکو اور یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی بندش کے عمل میں پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اجلاس
    • شزہ فاطمہ خواجہ کی LEAP 2026 میں شرکت، ٹیک ڈیسٹنیشن پاکستان پویلین کا افتتاح
    • پاک چین میڈیا تعاون ایشیا بحرالکاہل میں مشترکہ خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے،ڈاکٹر شذرہ منصب علی
    • سٹاک ایکسچینج: عام شہریوں کی شرکت سے معاشی ترقی تیز ہو سکتی ہے، یوسف رضا گیلانی
    • ویمنز ایشیا کپ: آئی سی سی نے قومی ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء پرجرمانہ عائد کردیا
    • خیبر پختونخوا میں عدالتوں کے ایک دن کے بائیکاٹ سےعوام کے 12 کروڑ روپے ضائع ہوتے ہیں، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ
    • بھارت کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول کیلئے اپنے وعدے پورے کرے، پاکستان
    • مادرِ وطن کا دفاع مقدس امانت ہے، ثابت قدمی سے نبھاتے رہیں گے: ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » بنوں میں امن جرگے کی کال پر احتجاجی مظاہرہ جاری
    اہم خبریں جولائی 20, 2024

    بنوں میں امن جرگے کی کال پر احتجاجی مظاہرہ جاری

    Facebook Twitter Email
    Protests continue in Bannu on the call of Aman Jirga
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد (لیاقت علی خٹک)  بنوں  میں  امن جرگے کی کال پر دھرنا پولیس لائن چوک پر تاحال جاری ہے۔ضلع بھر کے بیشتر علاقوں میں  دوسرے روز بھی موبائل فون سروس، انٹرنیٹ اور  پی ٹی سی ایل سمیت  سمیت دیگر سہولیات بند ہیں۔

    مشران نے دھرنے سے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ گزشتہ روز ہمارے بے گناہ  بچوں پر فائرنگ کی گئی  جس کی ہم مذمت کرتے ہیں ۔ریاست سنے ہم گزشتہ روز بھی امن  کی بحالی کیلئے نکلے تھے اور آج بھی نکلے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ جب تک بنوں کی سرزمین پرہمیں  امن کی بحالی  اور علاقے میں شرپسندوں کے دفاتر  ختم کرنے کی یقین دہانی   نہیں کی جاتی  تب تک ہمار ا پرامن احتجاج اور دھرنا جاری رہے گا اور کسی صورت گھروں کو واپسی نہیں کریں گے۔

    مشران کا کہنا تھا کہ ہم بدامنی کے خلاف اور امن کی بحالی کے لئے  نکلے ہیں ،ہمیں سمجھ نہین آرہی کہ ادارے کیوں ہمارے دھرنے پر افسردہ ہیں ۔آخر کیوں بنوں کے بازاروں میں شرپسندوں کے دفاتر کھلے ہیں  اور سیکیورٹی ادارے کیوں خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ۔اداروں کو کیوں شرپسندوں کے دفاتر دکھائی نہیں دے رہے ۔کیوں شرپسند اسلحے سے بھری گاڑیوں میں پھر رہے ہیں۔ اور اداروں کو ہمارے ان سوالوں پر کیوں تکلیف ہے۔

    دوسری جانب بنوں  واقعے کے خلاف خیبر پختونخوا کے مختلف علاقو ں میں شدید احتجاجی مظاہرے جاری ہیں، احتجاجی مظاہرو ں میں بنوں واقعہ کی شدید الفاظ میں مذحمت کی گئی ہے۔

    ضلع شانگلہ  کے شہر پورن میں  بھی امن  پاسون کے مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے ہیں، مظاہرین نے  امن کے لیے شدید نعرے بازی کی،  مظاہرین نے احتجاج کے دوران امن کے بینرز اٹھائے ہوئے تھے،  مظاہرین آپریشن عزم استحکام نہیں مانتے کے شدید نعرے بازی کرتے رہے۔ احتجاجی مظاہرین نے کہا کہ  ہماری گناہ صرف یہ ہے کہ ہم امن پسند ہیں امن چاہتے ہیں۔

    ضلع مومند کے گنداؤ میاں منڈی بازار میں بھی مظاہرین نے احتجاج کیا ہے، مقررین  نے بنوں واقعہ پر عدالتی تحقیقات کا  مطالبہ کر دیا ہے، مقررین کا کہنا تھا کہ پرامن احتجاج  پر براہ راست فائرنگ کس قانون کے تحت کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ  بلوچستان کے علاقے چمن میں بھی باچا خان مرکز کے سامنے مظاہرین نے سخت احتجاج کیا ہے ، احتجاج میں بنوں واقعہ کی شدید مذحمت کی گئی ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleعلیٰ امین گنڈا پور نے گورنر کنڈی کو ہتک عزت کا نوٹس بھیج دیا
    Next Article پی ٹی آئی پختونخوا اسمبلی کی تحلیل پر تیار ہے، مولانا فضل الرحمان کا دعویٰ
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پاسکو اور یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی بندش کے عمل میں پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اجلاس

    ستمبر 7, 2026

    شزہ فاطمہ خواجہ کی LEAP 2026 میں شرکت، ٹیک ڈیسٹنیشن پاکستان پویلین کا افتتاح

    ستمبر 7, 2026

    پاک چین میڈیا تعاون ایشیا بحرالکاہل میں مشترکہ خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے،ڈاکٹر شذرہ منصب علی

    ستمبر 7, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پاسکو اور یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی بندش کے عمل میں پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اجلاس

    ستمبر 7, 2026

    شزہ فاطمہ خواجہ کی LEAP 2026 میں شرکت، ٹیک ڈیسٹنیشن پاکستان پویلین کا افتتاح

    ستمبر 7, 2026

    پاک چین میڈیا تعاون ایشیا بحرالکاہل میں مشترکہ خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے،ڈاکٹر شذرہ منصب علی

    ستمبر 7, 2026

    سٹاک ایکسچینج: عام شہریوں کی شرکت سے معاشی ترقی تیز ہو سکتی ہے، یوسف رضا گیلانی

    ستمبر 7, 2026

    ویمنز ایشیا کپ: آئی سی سی نے قومی ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء پرجرمانہ عائد کردیا

    ستمبر 7, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.