Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, جون 20, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • ایران سے 3 ہزار پاکستانیوں بحفاظت نکال لئے گئے،ترجمان دفتر خارجہ
    • آپریشن بنیان المرصوص، امن کی فتح، دشمن کی شکست، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف
    • ایران پر حملہ، امریکہ خطرناک جنگ کے دہانے پر ؟ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ
    • کوہاٹ: جنازے کے دوران فائرنگ، دو خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق، 10 زخمی
    • ایران میں موساد سمیت متعدد مبینہ جاسوس گرفتار، افغان طالب علم سے حساس مواد برآمد
    • ایرانی میزائل حملے میں اسرائیل کا سوروکا میڈیکل سینٹر تباہ، درجنوں فوجی زیر علاج تھے
    • فیلڈ مارشل عاصم منیر اور صدر ٹرمپ کی دو گھنٹے طویل ملاقات، بھارت سے جنگ روکنے پر اظہار تشکر
    • ایران مسلط شدہ امن یا جنگ قبول نہیں کرے گا، آیت اللہ خامنہ ای
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » کرم میں جاری جنگ اراضی کا تنازعہ نہیں بلکہ نفرتوں کا نتیجہ ہے، وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور
    خیبرپختونخواہ

    کرم میں جاری جنگ اراضی کا تنازعہ نہیں بلکہ نفرتوں کا نتیجہ ہے، وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور

    نومبر 30, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    The ongoing war in Karam is not a land dispute but a result of hatred, Chief Minister Ali Amin Gandapur
    جو بھی امن کو خراب کرے اس کے ساتھ دہشت گردوں والا سلوک کیا جائے،علی امین گنڈاپور
    Share
    Facebook Twitter Email

    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کوہاٹ کا دورہ کیا اور قبائلی ضلع کرم کی صورتحال پر  قائم گرینڈ جرگے میں شرکت بھی کی ۔جرگے سے خطاب میں وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ضلع کرم میں جاری جنگ زمینی تنازعہ نہیں بلکہ نفرتوں کا نتیجہ ہے،  اگر زمینی تنازعہ ہے تو وہ زمین سرکار خرید لے گی، لیکن مالک کا تعین کون کریگا ۔

    علی امین گنڈاپور نے کہا کہ  ہمارے دین نے ہمیں فرقہ واریت سے منع کیا ہے، ایک دوسروں کو کافر کہنے والوں کی زبان بند کرنا پڑے گی، اسلحہ کی زور پر بدامنی اور نفرتیں پھیلانے والوں کی نشاندہی کرکے ان کی راہ روکنے پڑے گی۔

    وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت گرینڈ جرگہ کو تمام تر اختیارات دے رہی ہے، گرینڈ جرگہ جو بھی فیصلہ کریگا وہ ہمیں منظور ہوگا، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو ہدایت کی ہے کہ جو بھی امن کو خراب کرے اس کے ساتھ دہشت گردوں والا سلوک کیا جائے۔

    علی امین گنڈا پور نے کہا کہ صوبائی حکومت کی درخواست پر فوج علاقے میں امن کے لئے تعینات ہے، فوج، پولیس اور انتظامیہ مل کر علاقے میں پائیدار امن کے لئے مربوط کوششیں کر رہے ہیں، علاقے میں قائم تمام کے تمام مورچے بلا تفریق ختم کئے جائیں۔

    انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان سیاسی اختلافات اپنی جگہ، علاقے میں امن کے لئے وفاقی حکومت ایف سی کے پلاٹونز فراہم کرے، گرینڈ جرگہ مکمل امن کے قیام تک علاقے میں رہے، صوبائی حکومت ہر ممکن سپورٹ فراہم کرے گی۔

    وزیر اعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ جو لوگ علاقے میں امن خراب کر رہے ہیں مقامی کمیونٹی اس کی نشاندہی کرے، فریقین کے درمیان نفرت کی فضا کو ختم کرنے کے لئے مقامی عمائدین اپنا کردار ادا کریں۔ علاقے میں لوگوں کے پاس موجود بھاری اسلحہ جمع کیا جائے جبکہ سرحدی علاقے کے لوگوں کے پاس موجود اسلحہ بھی امانتاً جمع کیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ علاقے کے عارضی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کے لئے فنڈز ترجیحی بنیادوں پر جاری کئے جائیں، صوبائی حکومت ان بے گھر افراد کی باعزت واپسی یقینی بنائے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ اسلامی روایات کے مطابق خواتین اور بچوں کو جنگ میں ضرر نہیں پہنچایا جاتا، اس موقع پر وزیراعلیٰ نے شرپسندوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کی ہدایت بھی کی ۔

    وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر نفرت پھیلانے والے بھی دہشت گرد ہے۔ سوشل میڈیا پر نفرت پھیلانے والوں کو نشان عبرت بنایا جائے۔کرم میں ایسے افسروں کو تعینات کیا جائے جو قبائلی رسم و رواج سے واقف اور جرگہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں ۔

    علی امین گنڈاپور نے یہ بھی کہا کہ سیکیورٹی فورسز مسلحہ جتوں کو غیر مسلح کردیں۔ گرینڈ جرگہ دونوں فریقین کو مری معاہدہ پر آمادہ کریں۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleجنوبی وزیرستان: تحصیل شکئی میں کل سے تین روز کے لیے کرفیو نافذ
    Next Article سوشل میڈیا اور فیک نیوز کا خطرہ
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    آپریشن بنیان المرصوص، امن کی فتح، دشمن کی شکست، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف

    جون 19, 2025

    کوہاٹ: جنازے کے دوران فائرنگ، دو خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق، 10 زخمی

    جون 19, 2025

    ایرانی میزائل حملے میں اسرائیل کا سوروکا میڈیکل سینٹر تباہ، درجنوں فوجی زیر علاج تھے

    جون 19, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    ایران سے 3 ہزار پاکستانیوں بحفاظت نکال لئے گئے،ترجمان دفتر خارجہ

    جون 19, 2025

    آپریشن بنیان المرصوص، امن کی فتح، دشمن کی شکست، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف

    جون 19, 2025

    ایران پر حملہ، امریکہ خطرناک جنگ کے دہانے پر ؟ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ

    جون 19, 2025

    کوہاٹ: جنازے کے دوران فائرنگ، دو خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق، 10 زخمی

    جون 19, 2025

    ایران میں موساد سمیت متعدد مبینہ جاسوس گرفتار، افغان طالب علم سے حساس مواد برآمد

    جون 19, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.