جنوبی افریقہ نے پاکستان کو دوسرے ٹی 20 میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے تین میچوں کی سیریز میں دو صفر سے فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ۔
سینچورین میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کی جانب سے 207 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 20 ویں اوور میں حاصل کیا ۔
میزبان ٹیم کے ریزا ہنڈرکس نے 10چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 117 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ اوورز میں 206 رنز بنائے۔ اوپنر صائم ایوب نے 5 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 98 رنز کی شاندار ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
دیگر بیٹرز میں بابر اعظم 31، عرفان خان 30، محمد رضوان 11، طیب طاہر 6 اور عثمان خان 3 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
پروٹیز کی جانب سے ڈیبیوٹنٹ ڈایان گیلیم اور اوٹنیل بارٹمین نے 2، 2 جبکہ جارج لِنڈا نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں بھی میزبان ٹیم نے قومی ٹیم کو 11رنز سے شکست دی تھی ۔