امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نےکہا ہم پاکستان کونظراندازنہیں کرسکتے،انکے ساتھ اچھی بات چیت ہوئی ہے۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےامریکی ٹی وی کوانٹرویو دیتےہوئےکہا کہ پاکستان امریکا کےساتھ تجارت کرنا چاہتا ہے، ہم پاکستان کےساتھ زیادہ تجارت نہیں کرتے مگر تعلقات اچھےہیں،وہاں کے لوگ ذہین ہیں،وہ حیرت انگیزچیزیں بناتےہیں۔
پاک بھارت جنگ پربات کرتے ہوئے امریکی صدر نےکہاپاکستان اوربھارت کےدرمیان نیوکلیئرجنگ چھڑ سکتی تھی، دونوں ممالک ایٹمی جنگ کےبہت قریب تھے،یہ ممالک چھوٹی موٹی نہیں بڑی جوہری طاقتیں ہیں، پاک بھارت جنگ بندی سب سےبڑی کامیابی ہےجسےسراہاجاناچاہیے۔ امریکی صدر نےمزید کہا یوکرینی صدرکےپاس کوئی ٹرمپ کارڈنہیں، یوکرین کیساتھ معاہدہ نہ کیا تو روس پر تباہ کن پابندیاں عائدکریں گے۔