Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, دسمبر 4, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • سب ٹھیک ہے، پاکستان اب یہاں سے اُونچی اُڑان کی طرف جائےگا،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
    • فیلڈ مارشل کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی منظوری، نوٹی فکیشن جاری
    • امریکا میں اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی پر گرفتار شخص پاکستانی نہیں، افغان شہری نکلا
    • آئی ایم ایف پروگرام پر عمل یقینی بنانے کیلئے صوبوں کا تعاون قابل تحسین ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
    • پاکستان اور افغانستان کے درمیان امن مذاکرات پھر بے نتیجہ ختم، جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق
    • پی آئی اے کی نجکاری 23 دسمبر کو ہو گی، وزیراعظم شہباز شریف
    • کراچی میں معصوم بچے کے گٹر میں گرنے کی فوٹیج سامنے آگئی
    • ایران میں غیر قانونی طور پر داخل ہونیوالے 10 افغان شہری ایرانی بارڈر گارڈز کی فائرنگ سے جاں بحق
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » یومِ تکبر سے یومِ تکبیر تک
    بلاگ

    یومِ تکبر سے یومِ تکبیر تک

    مئی 28, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔5 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    From the Day of Pride to the Day of Pride
    اللہ تبارک و تعالیٰ کے ہاں دو عمل انتہائی ناپسندیدہ اور ناقابلِ معافی ہیں: ایک شرک اور دوسرا تکبر۔ ہمارا پڑوسی ملک بھارت ان دونوں جرائم میں مبتلا ہے ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    پشاور سے خالد خان کی خصوصی تحریر: ۔

    اللہ تبارک و تعالیٰ کے ہاں دو عمل انتہائی ناپسندیدہ اور ناقابلِ معافی ہیں: ایک شرک اور دوسرا تکبر۔ ہمارا پڑوسی ملک بھارت ان دونوں جرائم میں مبتلا ہے۔ مشرک بھارت کو جب ایٹمی سہولت میسر ہوئی تو اس کا تکبر آسمانوں سے باتیں کرنے لگا۔ دستورِ الٰہی ہے کہ ہر فرعون کے لیے موسیٰ پیدا ہوتا رہتا ہے۔ بھارت کی فرعونیت جب فرعون کو بھی شرمانے لگی تو اللہ تبارک و تعالیٰ نے پاکستان کو موسیٰ کا کردار ادا کرنے کے لیے چنا۔ اور آج کے دن، 28 مئی کو، پاکستان نے چھ عدد کامیاب ایٹمی تجربات کر کے بھارت کے تکبر کو تکبیر کا نعرہ بلند کرتے خاک میں ملا دیا۔

    اگر ہم ایٹمی طاقت نہ ہوتے تو بھارت اب تک ہمیں مٹا چکا ہوتا۔ حالیہ پاک-بھارت جنگ اور پاکستان کی تاریخی اور معجزاتی فتح ان تمام اعتراضات کا مدلل جواب ہے۔ جو لوگ پاکستان کے ایٹمی قوت بننے کے مخالف تھے اور جسکے لیے مختلف تاویلیں گھڑتے رہتے تھے۔ زیادہ تر دلائل یہی پیش کیے جاتے تھے کہ پاکستان جیسے غریب ملک کو اپنے وسائل بجائے ایٹمی صلاحیت کے حصول کے، انسانی فلاح و بہبود، بھلائی اور ترقی پر لگانے چاہییں۔

    الحمدللہ، آج ہم ایٹمی قوت بھی ہیں اور ہندوستان کے مقابلے میں پاکستانی عوام کی معیاری زندگی کئی گنا بہتر اور مثالی ہے۔ بھارت کے ساتھ حالیہ جیتی ہوئی جنگ بھی پاک فوج پر اٹھائے جانے والے ہر غیر ضروری اعتراض اور الزام کا ٹھوس جواب ہے۔ فوجی بجٹ، جو ضرورت سے بھی کم ترین ہے، پر معترض ناعاقبت اندیشوں پر اب یہ حقیقت عیاں ہو گئی ہے کہ مضبوط فوج کس طرح اقوام کی بقا کی ضمانت ہوتی ہے۔

    آج ہر پاکستانی پر بھی یہ بات بہت اچھی طرح کھل کر سامنے آ گئی ہے کہ پاکستان کی فوجی قیادت نے روزِ اول سے فوج کو ہر طرح کی سیاسی مداخلت سے دور رکھتے ہوئے کس طرح اسے دنیا کی پیشہ ور ترین فورس بنایا۔ پاک فوج کے اندر احتساب کا اپنا رائج نظام، ڈسپلن کا سخت ترین نفاذ اور میرٹ کی پاسداری کس قدر فوج کے مورال کو قائم و دائم اور بلند رکھتی ہے۔ پاک فوج کی مٹی سے محبت اور جہاد فی سبیل اللہ میں شہادت کی خواہش کس طرح پاک فوج کو ناقابلِ تسخیر بنا چکی ہے، یہ آج دنیا نے دیکھ لیا۔

    ایٹمی قوت بننے کے بعد فوجی قیادت نے صرف اس صلاحیت پر اکتفا نہیں کیا بلکہ جدید تقاضوں، علوم اور سائنسی تحقیقات سے بھی ایک قدم آگے بڑھ کر بری، بحری اور فضائی افواج کی طاقت کو عالمی سپر پاورز کی استعداد سے بھی آگے بڑھا دیا۔ ہیومن ریسورسز، ہمہ وقت جنگی تیاری اور انٹیلیجنس قوت کو پیشہ ورانہ عروج تک پہنچانے کے باوجود بھی پاک فوج نے امن کے سفید جھنڈے کو بلند کر کے تھامے رکھا۔ عظیم عسکری قوت کے ہونے کے باوجود بھی امن، بھائی چارے، انسانیت، عالمی قوانین کی پاسداری اور تصفیہ طلب مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی دعوت ہر پڑوسی کو دیتی رہی۔ کسی بھی ملک کے داخلی معاملات میں عدم مداخلت کی پیروی کرتی رہی اور اگر کوئی الزام لگا بھی تو ثبوت کا تقاضا کیا اور ہر طرح کی اطمینان دلانے کی یقین دہانی کرائی۔

    جب بھی پاکستان میں دراندازی کی گئی اور دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دی گئیں تو باقاعدہ، ٹھوس اور ناقابلِ تردید ثبوتوں کے ساتھ ملوث ممالک اور عناصر کی نشاندہی کی۔ حالیہ بھارتی کشیدگی میں صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا اور باوجود طاقت کے، ایک مناسب حد تک جوابی کارروائی کی۔

    موقع کی مناسبت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے عرض کرتا چلوں کہ اس میں کوئی دو رائے ہے ہی نہیں کہ عظیم چین ہمارا پیارا دوست ہے۔ پاک-چین دوستی، جو ہمالیہ سے اونچی اور سمندروں سے گہری ہے، عشروں کے کٹھن امتحانات سے گزرتی ہوئی سرخرو ہوئی ہے۔ حالیہ پاک-بھارت جنگ میں بظاہر حب الوطنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بعض لوگوں نے چینی ٹیکنالوجی، سیٹلائٹ اور انٹیلیجنس فراہمی کا ڈھنڈورا پیٹتے ہوئے، جہاں افواجِ پاکستان کو کمزور اور محتاج بنا کر پیش کرنے کی کوشش کی، وہاں سازش کرتے ہوئے ہندوستان کو یہ بہانہ فراہم کرنے کی کوشش کی کہ گویا یہ پاک-بھارت نہیں بلکہ بھارت-چین جنگ تھی۔ اس سازش کے تحت امریکہ، مغربی دنیا اور چین مخالف ممالک و قوتوں کو ہندوستان کے ساتھ کھڑا کرنے کی ایک مذموم اور ناکام کوشش کی گئی۔

    پاکستان ایئر فورس کی موجودہ قیادت نے کمان سنبھالتے ہی مستقبل کو بھانپتے ہوئے پاک فضائیہ کے اندر سائبر، سپیس اور ایڈوانس ٹیکنالوجی کے شعبہ جات قائم کرتے ہوئے شب و روز کام کیا تھا۔ اسی محنت کا نتیجہ تھا کہ پاک فضائیہ محتاجی تو دور کی بات، دنیا کو قائدانہ صلاحیتیوں اور کامیاب جنگی حکمتِ عملیوں سے متحیر کر گئی۔

    پاک-بھارت جنگ اللہ تبارک و تعالیٰ کی جانب سے پاکستان کے لیے ایک بہت بڑا تحفہ تھی۔ اس جنگ نے جہاں اس خطے کی قیادت کا تاج پاکستان کے سر پر سجایا، وہاں عالمی سطح پر ہندوستان نے جو خود ساختہ عظمت کا ریت کا محل کھڑا کیا تھا، وہ بھی ہوا میں تحلیل ہو گیا۔ بھارت جہاں دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت، مضبوط معیشت، طاقتور فوج اور دنیا کی سب سے بڑی کنزیومر مارکیٹ کا چورن بیچ رہا تھا، وہاں اس کا ہر جھوٹ بے نقاب ہوا۔ ہندوستان، جو بلا شرکتِ غیرے برصغیر، جنوبی ایشیا اور خطے کی فیصلہ کن طاقت خود کو کہلواتا تھا، وہ بت اس کا پاش پاش اور ریزہ ریزہ ہوا جو اس نے مدتوں سے تراشا تھا۔

    ہم بحیثیت مسلمان اور پاکستانی نہ جنگ کے شیدائی ہیں اور نہ ہی انسانیت کے قتال کے شوقین یا علمبردار۔ ہم پرامن قوم ہیں اور تمام عالمی قوانین کا احترام کرتے ہیں، مگر ہر وقت جنگ کے لیے تیار بھی ہیں۔ یاد رہے کہ اب پاکستان وہ ملک اور قوم ہے جس کی فوج کی ڈکشنری میں صرف اور صرف ایک ہی لفظ ہر صفحے پر لکھا ہوا ہے اور وہ لفظ ہے: "جیت”

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleافغان طالبان کا ٹی ٹی پی کو سخت انتباہ،پاکستان میں جہاد کی اجازت نہیں
    Next Article کرم کے مختلف علاقوں کے قبائل کے مابین امن معاہدہ ،انتظامیہ کا خیر مقدم
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    شفیع اللہ گنڈاپور اور ایس ایس پی آپریشنز!

    نومبر 7, 2025

    ابابیل فورس،اہلِ پشاور پر ابابیل بن کر ٹوٹ پڑی ہے۔۔۔

    اکتوبر 30, 2025

    خیبر پختونخوا حکومت کا افغان مہاجرین کے 28 کیمپ فوری طور پر بند کرانے کا حکم

    اکتوبر 16, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    سب ٹھیک ہے، پاکستان اب یہاں سے اُونچی اُڑان کی طرف جائےگا،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

    دسمبر 4, 2025

    فیلڈ مارشل کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی منظوری، نوٹی فکیشن جاری

    دسمبر 4, 2025

    امریکا میں اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی پر گرفتار شخص پاکستانی نہیں، افغان شہری نکلا

    دسمبر 4, 2025

    آئی ایم ایف پروگرام پر عمل یقینی بنانے کیلئے صوبوں کا تعاون قابل تحسین ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

    دسمبر 4, 2025

    پاکستان اور افغانستان کے درمیان امن مذاکرات پھر بے نتیجہ ختم، جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق

    دسمبر 4, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.