Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, اکتوبر 9, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی، ایمرجنسی پلس یا گورنر راج کے نفاذ پر غور کیلئے وزیراعظم ہاؤس میں اہم اجلاس طلب
    • چھوٹے کاروبار اور زرعی شعبے کو قرضوں کی فراہمی بڑھائی جائے، وزیراعظم شہباز شریف
    • وزیراعظم فیول ریلیف سکیم، مستحقین کو ہدفی سبسڈی دینے کی ہدایت
    • کرک میں خوارج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ادا
    • سعودی عرب جانے والی پروازوں کا فلائٹ آپریشن بدستور جاری ہے، سول ایوی ایشن اتھارٹی کی وضاحت
    • یورپ کیلئے براہ راست شپنگ سروس کی بحالی، برآمدکنندگان کو سہولت ملے گی، وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری
    • ٹانک میں مشترکہ کارروائی کے دوران مختلف وارداتوں میں ملوث 3 دہشتگرد ہلاک
    • پی ٹی آئی گزشتہ 13 سال سے خیبرپختونخوا میں بغیر منصوبہ بندی حکومت کر رہی ہے،سردار حسین بابک
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » صدر ٹرمپ کا شکریہ، معاہدے سے دیرپا شراکت داری کو وسعت ملے گی، وزیراعظم شہبازشریف
    اہم خبریں جولائی 31, 2025

    صدر ٹرمپ کا شکریہ، معاہدے سے دیرپا شراکت داری کو وسعت ملے گی، وزیراعظم شہبازشریف

    Facebook Twitter Email
    Prime Minister Shehbaz Sharif thanks President Trump, agreement will expand lasting partnership
    صدر ٹرمپ نے قائدانہ کردار ادا کیا، یہ تاریخی معاہدہ ہمارے بڑھتے ہوئے تعاون کو مزید فروغ دے گا، وزیراعظم
    Share
    Facebook Twitter Email

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ تاریخی تجارتی معاہدہ کامیابی سے طے پا گیا ہے جس کے لیے اتھاہ گہرائی سے صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں ،دوسری جانب وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ لحمدللہ، پاکستان کا امریکہ کے ساتھ تاریخی معاہدہ طے پا گیا ہے ۔

    اسلام آباد:  اپنے ایک بیان میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ معاہدے میں صدر ٹرمپ نے قائدانہ کردار ادا کیا، یہ تاریخی معاہدہ ہمارے بڑھتے ہوئے تعاون کو مزید فروغ دے گا ۔

    وزیراعظم نے یہ بھی لکھا کہ اس معاہدے سے آنے والے دنوں میں ہماری دیرپا شراکت داری کی حدود کو مزید وسعت دی جا سکے گی ۔

    دوسری جانب نائب وزیراعظم و وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ الحمدللہ، پاکستان کا امریکہ کے ساتھ تاریخی معاہدہ طے پا گیا ہے، یہ بیان انہوں نےٹرمپ کی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پردی گئی پوسٹ کے جواب میں جاری کیا ۔

    اسحاق ڈار نے کہا کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعاون، توانائی کے شعبے میں شراکت داری اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرے گا، پاکستان اپنی معاشی پوزیشن کومستحکم بنانے کی طرف گامزن ہے ۔

    انہوں نے وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پرپاکستان کا مقام ایک بارپھرمستحکم ہو رہا ہے، حکومت نے ہمیشہ قومی مفاد میں معاشی ڈپلومیسی کو ترجیح دی ہے اور یہ معاہدہ اسی حکمت عملی کا نتیجہ ہے ۔

    معاہدے کی تفصیلات آئندہ دنوں میں جاری کی جائیں گی تاہم حکومتی ذرائع کے مطابق یہ شراکت داری توانائی، بنیادی ڈھانچے اوربرآمدی مواقع کی وسعت میں کلیدی کردارادا کرے گی ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleخیبرسحر میں لیجنڈز کی شرکت ۔۔گلریز تبسم اپنی ویڈیوز دیکھ کر آبدیدہ ہو گئے
    Next Article قاضی عارف محمود کا ( دو خزو خاوند) مزاحیہ مگر نصیحت آموز
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی، ایمرجنسی پلس یا گورنر راج کے نفاذ پر غور کیلئے وزیراعظم ہاؤس میں اہم اجلاس طلب

    اکتوبر 9, 2026

    چھوٹے کاروبار اور زرعی شعبے کو قرضوں کی فراہمی بڑھائی جائے، وزیراعظم شہباز شریف

    اکتوبر 9, 2026

    وزیراعظم فیول ریلیف سکیم، مستحقین کو ہدفی سبسڈی دینے کی ہدایت

    اکتوبر 9, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی، ایمرجنسی پلس یا گورنر راج کے نفاذ پر غور کیلئے وزیراعظم ہاؤس میں اہم اجلاس طلب

    اکتوبر 9, 2026

    چھوٹے کاروبار اور زرعی شعبے کو قرضوں کی فراہمی بڑھائی جائے، وزیراعظم شہباز شریف

    اکتوبر 9, 2026

    وزیراعظم فیول ریلیف سکیم، مستحقین کو ہدفی سبسڈی دینے کی ہدایت

    اکتوبر 9, 2026

    کرک میں خوارج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ادا

    اکتوبر 9, 2026

    سعودی عرب جانے والی پروازوں کا فلائٹ آپریشن بدستور جاری ہے، سول ایوی ایشن اتھارٹی کی وضاحت

    اکتوبر 9, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.