گلگت بلتستان فیری میڈوز ٹریک کی بحالی کے دوران مٹی کا تودا گرنے کے حادثے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے ، ترجمان صوبائی حکومت کے مطابق سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے مختلف واقعات میں جاں بحق افراد کی تعداد 15 ہو گئی ۔
گلگت: ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے کہا ہے کہ فیری میڈوز ٹریک کی بحالی کے دوران مٹی کا تودا گرگیا جس سے 2 افراد جابحق 2 زخمی ہوئے ہیں ۔
ترجمان صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ حالیہ سیلابی تباہیوں سے اب تک جاں حق افراد کی تعداد 15 ہوگئی، جابحق افراد میں 9 سیاح بھی شامل ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب اور مختلف علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں اب تک 6 افراد زخمی ہوئے ہیں ۔
دوسری جانب ہنزہ دریائی کٹاؤ سے بند شاہراہ قراقرم کی بحالی کا کام بھی جاری ہے، ترجمان کے مطابق ہنزہ حسن آباد میں گلیشئیر پھٹنے سے پانی کے بہاؤ میں بھی اضافہ ہوا ہے جس سے کئی گھر زیر آب آئے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ شگر میں بھی پانی بہاؤ بڑھنے سے کئی ایکڑ زمین زیر آب آئی ہے، گلگت بلتستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کا سلسلہ نہ رکنے سے نقصانات میں اضافہ ہو رہا ہے ۔