Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, ستمبر 23, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • اسحاق ڈار کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں، دوطرفہ تعلقات اور فلسطین پر اہم بات چیت
    • سعودی مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز کا انتقال،صدر و وزیراعظم کی تعزیت
    • 13 سالہ افغان لڑکا لینڈنگ گیئر میں چھپ کر دہلی پہنچ گیا
    • مینہ شمس کا عوامی مقبولیت کا حامل روڈ شو ( راشہ پیخاور تہ ) دیکھئے صرف اور صرف کےٹو ٹیلیویژن پر۔۔
    • خیبر پختونخواہ کے سیاسی داخلی اور عوامی مسائل اور حالات حاضرہ کا حقیقی ترجمان ( CROSS TALK )
    • خدا کا شکر ھے میں نے شادی نہیں کی ورنہ آج پشیمان ھوتا۔  اداکار فیصل 
    • حکومت کا پاک سعودیہ دفاعی معاہدے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ
    • فخر زمان کا متنازع آؤٹ،پاکستان نے آئی سی سی کو شکایت کردی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » خیبر ٹی وی پشاور کا مارننگ شو "گل زما دخاورے” — نصف صدی پر محیط فنی خدمات کے حامل لیجنڈز کی واپسی
    شوبز

    خیبر ٹی وی پشاور کا مارننگ شو "گل زما دخاورے” — نصف صدی پر محیط فنی خدمات کے حامل لیجنڈز کی واپسی

    اگست 11, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    پشاور (حسن علی شاہ)  خیبر ٹیلی ویژن پشاور سینٹر نے اپنے مقبول مارننگ شو "گل زما دخاورے” کے تحت صوبہ خیبر پختونخوا کے فنون و ثقافت سے وابستہ ان عظیم شخصیات کو ایک بار پھر ناظرین کے سامنے لانے کا آغاز کر دیا ہے جن کی فنی خدمات نصف صدی پر محیط ہیں۔ یہ اقدام خیبر ٹی وی کے اس دیرینہ مشن کا تسلسل ہے جو سن 2004ء جولائی میں اپنے آغاز سے لے کر آج تک جاری ہے، یعنی صوبے کے مختلف حصوں میں بسنے والے باصلاحیت فنکاروں کو پلیٹ فارم فراہم کرنا تاکہ وہ اپنی خداداد صلاحیتوں کا مظاہرہ کرسکیں۔

    اب تک اس خصوصی مارننگ شو میں مدعو کیے جانے والے نامور فنکاروں میں صدارتی ایوارڈ یافتہ سید سردار بادشاہ، ساجدہ گل، گلریز تبسم، استاد خیال محمد، انور خیال، وصال خیال، گل مینہ، شکیلا ناز اور ان کے شریک حیات معروف شاعر و صحافی فاروق فراق شامل ہیں۔ شو کی میزبانی جمشید علی خان کر رہے ہیں جبکہ اس کی ریکارڈنگ مختار بھائی آڈیٹوریم میں کی جاتی ہے۔

    ہر فنکار کی خیبر ٹی وی پشاور اسٹیشن آمد پر ان کا والہانہ استقبال کیا جاتا ہے۔ انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کرنے کے بعد اسٹیشن کے مختلف شعبوں کا دورہ کرایا جاتا ہے اور پھر مختار بھائی آڈیٹوریم لے جایا جاتا ہے جہاں پروگرام ریکارڈ کیا جاتا ہے۔

    یہ مارننگ شو تیزی سے ناظرین کی توجہ کا مرکز بنتا جا رہا ہے۔ ماضی میں "گل زما دخاورے” کے ذریعے متعدد ایسے فنکاروں کی داد رسی کی گئی جو علالت یا ضعیف العمری کے باعث معاشی مشکلات کا شکار تھے۔ اب اس فلاحی سلسلے کو خیبر کی سماجی و فلاحی تنظیم خود مختار ساوی کے تعاون سے دوبارہ شروع کیا گیا ہے۔

    تمام دلچسپ تفصیلات اور فنکاروں سے خصوصی ملاقاتیں ناظرین ہر اتوار کی صبح نشر ہونے والے اس مارننگ شو میں دیکھ سکتے ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleاریج فاطمہ کا کینسر سے مکمل صحتیاب ہونے کا اعلان
    Next Article باجوڑ: ماموند کے مختلف علاقوں میں کرفیو نافذ، ٹارگٹڈ آپریشن شروع، گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ
    Web Desk

    Related Posts

    کویت میں مقیم پشتون خاندانوں کی خیبر ٹی وی پروگرامز سے وابستگی

    ستمبر 17, 2025

    امان اللہ ناصر کی میزبانی میں خیبر ٹی وی بلوچستان کا گرینڈ مشاعرہ

    ستمبر 17, 2025

    دجوند تصویر اور ازغل بمقابلہ ZANZEERUNA. خیبر ٹیلیویژن پر بیک وقت تین معیاری اور نصیحت آموز ڈرامہ سیریلز

    ستمبر 16, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    اسحاق ڈار کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں، دوطرفہ تعلقات اور فلسطین پر اہم بات چیت

    ستمبر 23, 2025

    سعودی مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز کا انتقال،صدر و وزیراعظم کی تعزیت

    ستمبر 23, 2025

    13 سالہ افغان لڑکا لینڈنگ گیئر میں چھپ کر دہلی پہنچ گیا

    ستمبر 23, 2025

    مینہ شمس کا عوامی مقبولیت کا حامل روڈ شو ( راشہ پیخاور تہ ) دیکھئے صرف اور صرف کےٹو ٹیلیویژن پر۔۔

    ستمبر 23, 2025

    خیبر پختونخواہ کے سیاسی داخلی اور عوامی مسائل اور حالات حاضرہ کا حقیقی ترجمان ( CROSS TALK )

    ستمبر 23, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.