پشاور(شوبزڈیسک) معروف قانون دان اور سوشل ایکٹیوسٹ بخت روان نے گزشتہ روز پشاور سے نشر کئے گئے مارننگ شو میں میزبان مینہ شمس کے جہیز کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ھوئے کہا کہ جہیز کو ھمارے معاشرے میں ایک لعنت بنادیا گیا ھے والدین اپنے بیٹے کیلئے لاکھوں بلکہ کروڑوں کے جہیز کا مطالبہ کرتے ہیں اور اسکو شرط بنادیتے ہیں یہ نہیں سوچتے کہ لڑکی کے والدین اتنا جہیز نہیں سکتے اصل جہیز تو دلہن کا کردار شرافت اچھی تربیت اور سسرال کا احترام ھے طلاق کے حوالے سے بخت روان ایڈووکیٹ نے کہا کہ طلاق اللہ کے نزدیک ایک ناپسندیدہ عمل ھے میرے پاس ان گنت کیس طلاق کے بارے میں آتے ہیں اور میری یہ ھمیشہ سے کوشش رھی ھے کہ خاوند اور بیوی کا رشتہ قائم رھے معمولی اختلافات ھر میاں بیوی کے درمیان ھوتے ہیں مگر اسکا علاج طلاق نہیں یہ دو خاندانوں کی ھتک اور تباہی ھے جسکی میں پرزور مخالفت کرت ھوں ۔۔۔۔۔
ہفتہ, نومبر 21, 2026
بریکنگ نیوز
- کوہاٹ میں خوارج کے خلاف سی ٹی ڈی اور پولیس کی کامیاب کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک
- افغانستان سے جنم لینے والے دہشت گردی کے بڑھتے خطرے کا تدارک ناگزیر
- بے گناہوں کے قاتل میتوں کی حرمت کے نام پر اپنے جرائم نہیں چھپا سکتے
- ڈیزل اور پٹرول کی نئی قیمتوں میں تین روز کیلئے ردوبدل کا اعلان
- پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کو ہراکر سیریز 0۔1 سے اپنے نام کرلی
- خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
- ساولڈھیر کا المیہ! مامتا کی موت اور سماجی زوال کا نوحہ
- صدر آصف زرداری اور وزيراعظم شهبازشريف کا تمام معاملات مشاورت سے حل کرنے پر اتفاق

