پاکستان سپر لیگ 11 کے 32ویں میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو با آسانی 7 وکٹوں سے ہرادیا، کراچی کے 183 رنز کا ہدف پشاور نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 19 ویں اوور میں پورا کردیا، شاندار بیٹنگ پر کوسال مینڈس کو میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز دیا گیا ۔
لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کے خلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، کراچی نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 182 رنز بنائے، جیسن روئے 85 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے، اعظم خان نے 35 بنانے میں کامیاب ہوئے ۔
پشاور زلمی کے نوجوان فاسٹ بولر علی رضا نے اننگز کی آخری 3 گیندوں پر ہیٹ ٹرک مکمل کی اور مجموعی طور پر میچ میں 4 وکٹیں حاصل کیں، محمد باسط، افتخار احمد، سفیان مقیم اور ایرون ہارڈی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔
پشاور زلمی نے مقررہ ہدف 3 وکٹ کے نقصان پپر 19ویں اوور میں حاصل کرکے ایک اور کامیابی حاصل کی ، کوسال مینڈس نے شاندار 80 اور فرحان یوسف 58 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے ۔
پشاور زلمی نے ایونٹ میں 8 ویں کامیابی حاصل کرتے ہوئے ٹیبل پر اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی، کوسال مینڈس میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔

