ڈھاکہ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کو 104 رنز سے ہرادیا، 268 رنز ہدف کے تعاقب میں پوری قومی ٹیم 163 رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔
ڈھاکہ ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز بنگلہ دیش نے دوسری اننگز 240 رنز 9 کھلاڑی آوٹ پر ڈکلیئر کرتے ہوئے پاکستان کو 268 رنز کا ہدف دیا ۔
بنگلادیش کی جانب سے دوسری اننگز میں کپتان نجم الحسن شنتو 87 اور مومن الحق 56 رنز بناکر نمایاں بیٹرز رہے، پاکستان کی جانب سے حسن علی اور نعمان علی نے 3، 3، شاہین آفریدی نے 2 اور محمد عباس نے ایک وکٹ حاصل کی ۔
268 رنز ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم 163 رنز بناکو آؤٹ ہوگئی، عبداللہ فضل نے سب زیادہ 66 رنز کی اننگز کھیلی،شان مسعود 2، سلمان آغا 26، سعود شکیل،محمد رضوان،آذان اویس 15، 15، حسان خان 12، حسن علی ایک جب کہ نعمان علی چار رنز بنا کر آوٹ ہوئے ۔
بنگلہ دیش کی جانب سے ناہید رانا نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں، تسکین احمد اور تیج الاسلام نے 2،2 جبکہ مہدی حسن مرزا نے ایک وکٹ حاصل کی ۔
اس سے قبل بنگلادیش نے پہلی اننگز میں 413 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں پاکستان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 386 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی ۔
میچ کی دونوں اننگز میں شاندار بیٹنگ پر بنگلہ دیش کے کپتان نجم الحسین شانتو کو میچ کا بہترین کھلاڑ قرار دیا گیا، سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 16 مئی کو کھیلا جائے گا ۔

