Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, جولائی 22, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان اور ویسٹ انڈیز الیون کا چار روزه پریکٹس میچ بغیر نتیجے ختم
    • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو خطرہ قومی سلامتی کے خلاف خطرہ تصور کیا جائے گا، پاکستان نے حوثیوں کو خبردار کر دیا
    • بلوچستان: سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 خواتین خودکش حملہ آور گرفتار، 10 دہشت گرد ہلاک
    • آج اور کل خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈنگ کا خدشہ
    • فتنہ الخوارج کی سہولتکاری میں ملوث خود ساختہ مفتی ظفریاب گرفتار
    • منیلا: اسحاق ڈار اور بنگلہ دیش کے وزیرِ خارجہ کی ملاقات، باہمی تعلقات مزید مستحکم کرنے پر اتفاق
    • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزيد اضافہ کردیا گیا
    • کوئٹہ میں خاتون کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش، اہلخانہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا مختصر مگر انتہائی اہم سرکاری دورہ ایران مکمل ہوگیا، آئی ایس پی آر
    اہم خبریں

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا مختصر مگر انتہائی اہم سرکاری دورہ ایران مکمل ہوگیا، آئی ایس پی آر

    مئی 23, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Field Marshal Syed Asim Munir's short but very important official visit to Iran has concluded, ISPR
    ایرانی قیادت نے علاقائی مسائل کے پرامن حل میں پاکستان کے مخلصانہ اور تعمیری کردار کو سراہا، آئی ایس پی آر
    Share
    Facebook Twitter Email

    ایران او ر امریکہ کے درمیان کشیدگی کے خاتمے اور امن معاہدے کیلئے سفارتی کوششیں جاری ہیں، اس سے سلسلے میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا ایران کا مختصر مگر انتہائی اہم سرکاری دورہ مکمل ہوگیا،  آئی ایس پی آر  کے  مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے  والی گہری بات چیت کے نتیجے میں حتمی مفاہمت کی طرف  حوصلہ  افزا پیش رفت ہوئی ہے ۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلاقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایران پہنچنے پر  ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی نے سینئر سول اور عسکری حکام کے ہمراہ فیلڈ مارشل کا استقبال کیا ۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایران کی اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں، ان ملاقاتوں میں خطے میں کشیدگی میں کمی اور امن کے قیام کے لیے جاری ثالثی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، یہ ملاقاتیں جاری سفارتی و ثالثی کوششوں کا حصہ تھیں ۔

    اس دوران فیلڈ مارشل نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی، فیلڈ مارشل نے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف اور ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی سے بھی ملاقات کی ۔

    بیان کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں ایران کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں مثبت  اور  تعمیری ماحول میں ہوئیں، ملاقاتوں نے ثالثی کے عمل کو مؤثر انداز میں آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی گہری بات چیت کے نتیجے میں حتمی مفاہمت کی طرف حوصلہ افزا پیش رفت ہوئی ہے ۔

    آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ ملاقاتوں کا مقصد 8 اپریل کی جنگ بندی کے بعد خطے میں پیدا کشیدگی میں کمی یقینی بنانا ہے، ملاقاتوں کا مقصد تعمیری روابط کے فروغ کو یقینی بنانا ہے ۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ایرانی قیادت نے علاقائی مسائل کے پرامن حل میں پاکستان کے مخلصانہ اور تعمیری کردار کو سراہا،  ایرانی قیادت نے مذاکرات کے فروغ میں پاکستان کے مخلصانہ اور تعمیری کردار کو سراہا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleخصوصی نیشنل سکیورٹی اینڈ سٹریٹجک لیڈرشپ 2026 ورکشاپ کا انعقاد
    Next Article امریکہ ایران امن معاہدہ طے پا گیا، 24 گھنٹے میں باقاعدہ اعلان متوقع، امریکی اخبار
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو خطرہ قومی سلامتی کے خلاف خطرہ تصور کیا جائے گا، پاکستان نے حوثیوں کو خبردار کر دیا

    جولائی 22, 2026

    بلوچستان: سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 خواتین خودکش حملہ آور گرفتار، 10 دہشت گرد ہلاک

    جولائی 22, 2026

    آج اور کل خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈنگ کا خدشہ

    جولائی 22, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پاکستان اور ویسٹ انڈیز الیون کا چار روزه پریکٹس میچ بغیر نتیجے ختم

    جولائی 22, 2026

    پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو خطرہ قومی سلامتی کے خلاف خطرہ تصور کیا جائے گا، پاکستان نے حوثیوں کو خبردار کر دیا

    جولائی 22, 2026

    بلوچستان: سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 خواتین خودکش حملہ آور گرفتار، 10 دہشت گرد ہلاک

    جولائی 22, 2026

    آج اور کل خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈنگ کا خدشہ

    جولائی 22, 2026

    فتنہ الخوارج کی سہولتکاری میں ملوث خود ساختہ مفتی ظفریاب گرفتار

    جولائی 22, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.