Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, ستمبر 12, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • برمنگھم ٹیسٹ: رضا اللہ نے ڈیبیو پر تیز ترین پاکستانی نصف سنچری کا ریکارڈ بنا دیا
    • پشاور کے 45 نجی اسکولوں میں افغان بچوں کے داخلوں کی نشاندہی، کارروائی کی تیاری
    • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے انتخاب کے خلاف درخواست 14 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر
    • تمپ میں سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، دہشت گردوں کا حملہ ناکام
    • پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، اہم کمانڈر سمیت 5 دہشت گرد ہلاک
    • توڑ پھوڑ کيس، پی ٹی آئی کے 8 ایم این ایز اور ایم پی ایز کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
    • پاکستان میں ڈیجیٹل لین دین کرنے والوں کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز
    • خیبر؛ پولیس کی بڑی کارروائی، ایک ماہ قبل اغوا ہونے والا تاجر غار سے بازیاب
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » امریکا ایران معاہدہ: ٹرمپ نے مسودہ اسرائیل اور اتحادیوں کو ارسال کر دیا، دی گارجین کا دعویٰ
    اہم خبریں مئی 29, 2026

    امریکا ایران معاہدہ: ٹرمپ نے مسودہ اسرائیل اور اتحادیوں کو ارسال کر دیا، دی گارجین کا دعویٰ

    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    واشنگٹن: برطانوی اخبار دی گارجین کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ ممکنہ امن معاہدے کا مسودہ اسرائیل سمیت اپنے اتحادی ممالک کے ساتھ شیئر کر دیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق اس مجوزہ معاہدے میں آبنائے ہرمز کو تجارتی جہازوں کے لیے دوبارہ کھولنے، ایرانی بندرگاہوں پر امریکی پابندیاں ختم کرنے اور ایران کو 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثوں تک رسائی دینے کی تجاویز شامل ہیں۔

    ذرائع کے مطابق امریکا اور ایران جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کو بڑے تصادم میں تبدیل ہونے سے روکنے کی کوشش کر رہے ہیں، کیونکہ معمولی جھڑپیں بھی مذاکراتی عمل کو متاثر کر سکتی ہیں۔

    مسودے میں 30 دن کے اندر بحری تجارتی سرگرمیوں کو جنگ سے پہلے کی سطح پر لانے اور 60 دن کے اندر ایران کے جوہری پروگرام پر باضابطہ مذاکرات شروع کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ ان مذاکرات میں یورینیم افزودگی، ذخائر کی نگرانی اور جوہری سرگرمیوں کی عارضی معطلی جیسے امور شامل ہوں گے، جبکہ ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے دستبردار ہونا ہوگا۔

    رپورٹ کے مطابق پاکستان اور قطر کی ثالثی میں امریکا اور ایران کے درمیان بالواسطہ رابطے جاری ہیں۔

    اسی سلسلے میں پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار واشنگٹن پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے اہم ملاقات کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق مجوزہ معاہدہ اسرائیل کے لیے قابلِ قبول نہیں سمجھا جا رہا، جبکہ چین نے اس معاہدے کی اقوام متحدہ سے توثیق پر زور دیا ہے۔ روس میں موجود ایرانی نائب وزیر خارجہ نے منجمد اثاثوں کی بلاشرط واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔

    دوسری جانب امریکی محکمہ خزانہ نے ایران کی ایک نئی اتھارٹی پر پابندیاں عائد کر دی ہیں، جبکہ امریکا نے عمان کو بھی خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے آبنائے ہرمز میں ایران کی معاونت کی تو اس پر پابندیاں لگائی جا سکتی ہیں۔

    امریکی نائب صدر کے مطابق دونوں ممالک معاہدے کے قریب ہیں، تاہم یورینیم افزودگی اور ذخائر کے معاملے پر اختلافات برقرار ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleافغانستان دہشت گردی کا مرکز بن چکا ہے، روسی خفیہ ایجنسی کی تشویشناک رپورٹ
    Next Article خیبرپختونخوا میں گلیشیئر پھٹنے اور فلیش فلڈ کا خطرہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
    Web Desk

    Related Posts

    برمنگھم ٹیسٹ: رضا اللہ نے ڈیبیو پر تیز ترین پاکستانی نصف سنچری کا ریکارڈ بنا دیا

    ستمبر 12, 2026

    پشاور کے 45 نجی اسکولوں میں افغان بچوں کے داخلوں کی نشاندہی، کارروائی کی تیاری

    ستمبر 12, 2026

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے انتخاب کے خلاف درخواست 14 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر

    ستمبر 12, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    برمنگھم ٹیسٹ: رضا اللہ نے ڈیبیو پر تیز ترین پاکستانی نصف سنچری کا ریکارڈ بنا دیا

    ستمبر 12, 2026

    پشاور کے 45 نجی اسکولوں میں افغان بچوں کے داخلوں کی نشاندہی، کارروائی کی تیاری

    ستمبر 12, 2026

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے انتخاب کے خلاف درخواست 14 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر

    ستمبر 12, 2026

    تمپ میں سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، دہشت گردوں کا حملہ ناکام

    ستمبر 11, 2026

    پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، اہم کمانڈر سمیت 5 دہشت گرد ہلاک

    ستمبر 10, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.