Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, اگست 18, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 9 دہشتگرد ہلاک
    • خیبرپختونخوا میں 17 سے 21 اگست تک بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ
    • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا سابق فوجیوں کے اعزاز میں استقبالیہ، خدمات کو خراجِ تحسین
    • وزیراعظم کی صدر مملکت سے اہم ملاقات، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ ، ملک کی معاشی ،سیکیورٹی اور سیاسی صورتحال پر گفتگو
    • نئی دہلی میں بھی پاکستان کا یوم آزادی روایتی جوش و جذبے کیساتھ منایا گیا، صدر مملکت اور وزیراعظم کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے
    • ملک بھر میں 79واں یومِ آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے
    • یوم آزادی کی قدر
    • سوات قومی جرگے نے حکومت کو امن کے قیام کیلئے ایک ماہ کی مہلت دیدی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 9 دہشتگرد ہلاک
    اہم خبریں اگست 18, 2026

    بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 9 دہشتگرد ہلاک

    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 9 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، جبکہ دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے زیارت اور ہرنائی کے پہاڑی علاقوں میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائیاں کیں۔ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

    ذرائع کے مطابق سوراب کے مختلف علاقوں میں بھی کارروائی کی گئی، جہاں ایک دہشتگرد مارا گیا۔ مجموعی طور پر ہرنائی، زیارت اور سوراب میں کارروائیوں کے دوران 9 سے زائد دہشتگردوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

    سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے ایمونیشن، دستی بم اور دیگر جنگی سامان برآمد کیا گیا۔ فورسز نے دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کردیئے ہیں۔

    علاقے میں ممکنہ خطرات کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، جبکہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مزید کارروائیاں بھی کی جا رہی ہیں۔

    دوسری جانب گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے کلی زائیک میں بھی سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی تھی، جس کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک اور 3 زخمی ہوئے تھے۔ ہلاک دہشتگردوں میں سے ایک کی شناخت مشتاق احمد عرف کوہ یار کے نام سے ہوئی تھی۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران ہلاک دہشتگرد کے قبضے سے ایمونیشن، میگزین، دستی بم اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا تھا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleخیبرپختونخوا میں 17 سے 21 اگست تک بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ
    Web Desk

    Related Posts

    خیبرپختونخوا میں 17 سے 21 اگست تک بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ

    اگست 17, 2026

    فیلڈ مارشل عاصم منیر کا سابق فوجیوں کے اعزاز میں استقبالیہ، خدمات کو خراجِ تحسین

    اگست 15, 2026

    وزیراعظم کی صدر مملکت سے اہم ملاقات، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ ، ملک کی معاشی ،سیکیورٹی اور سیاسی صورتحال پر گفتگو

    اگست 14, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 9 دہشتگرد ہلاک

    اگست 18, 2026

    خیبرپختونخوا میں 17 سے 21 اگست تک بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ

    اگست 17, 2026

    فیلڈ مارشل عاصم منیر کا سابق فوجیوں کے اعزاز میں استقبالیہ، خدمات کو خراجِ تحسین

    اگست 15, 2026

    وزیراعظم کی صدر مملکت سے اہم ملاقات، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ ، ملک کی معاشی ،سیکیورٹی اور سیاسی صورتحال پر گفتگو

    اگست 14, 2026

    نئی دہلی میں بھی پاکستان کا یوم آزادی روایتی جوش و جذبے کیساتھ منایا گیا، صدر مملکت اور وزیراعظم کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے

    اگست 14, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.