کراچی: کراچی پورٹ کا پورٹ لائنر شپنگ کنیکٹیویٹی انڈیکس سکور 2026 کی دوسری سہ ماہی میں بلند ترین سطح 343 تک پہنچ گیا۔
کراچی پورٹ کا سکور 309 سے بڑھ کر 343 ہوگیا جب کہ پاکستان عالمی شپنگ کنیکٹیویٹی رینکنگ میں 34ویں نمبر پر آگیا۔
پورٹ لائنر شپنگ کنیکٹیویٹی انڈیکس دنیا بھر کی تقریباً 900 بندرگاہوں کے ڈیٹا کی بنیاد پر بندرگاہوں کے عالمی رابطوں کو جانچتا ہے۔
کراچی پورٹ کی بڑھتی رابطہ کاری پاکستان کو عالمی شپنگ نیٹ ورک میں مضبوط مقام دلانے میں معاون ثابت ہو رہی ہے۔
بہتر بحری رابطوں سے عالمی منڈیوں تک رسائی، تجارت اور برآمدی مواقع میں اضافے کی راہ ہموار ہو رہی ہے۔
کراچی پورٹ کی عالمی کامیابی وزیراعظم ٹاسک فورس کی بحری اصلاحات اور حکومتی اقدامات کے مثبت نتائج کی عکاس ہے۔

