چین کے صدر جن پنگ اپنی اہلیہ کے ہمرا وائٹ ہاوس پہنچ گئے ، جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ نے چینی صدر او ان کی اہلیہ کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا ۔
واشنگٹن:چینی صدر کی وائٹ ہاوس آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ان کے دوستانہ تعلقات ہیں اور انہوں نے چینی صدر کے ساتھ شاندار دوستی قائم کرلی ہے ۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چینی صدر کی امریکہ کی 250ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت پر خوش ہیں اور ہم انہیں خوش آئند کہتے ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ ملاقات کے دوران چین کے صدر کے ساتھ سکیورٹی، ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) سمیت مختلف امور پر بات چیت ہوگی ۔
امریکی صدر نے کہا کہ شی جن پنگ کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں یہ ان کی پہلی ملاقات ہے، جبکہ انہیں امریکہ اور چین کی دوستی پر فخر ہے ۔

