Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, اکتوبر 8, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پی ٹی آئی گزشتہ 13 سال سے خیبرپختونخوا میں بغیر منصوبہ بندی حکومت کر رہی ہے،سردار حسین بابک
    • وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی نااہلی سے متعلق کیس سماعت کیلئے مقرر
    • وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، تجارت و سرمایہ کاری تعاون بڑھانے پر اتفاق
    • عزمِ استحکام کے تحت دہشت گردوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
    • معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
    • پاکستان اور سری لنکا ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی
    • کرک میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایس ایچ او اپنے گن مین سمیت شہید، ایک شخص زخمی
    • تاجکستان کے یومِ آزادی کی خصوصی تقریب ، خیبر ڈیجیٹل کے سی ای او اور خیبر نیٹ ورک کے ایگزیکٹيو ڈائریکٹر کیوان حامد راجہ کی بھی شرکت
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پی ٹی آئی گزشتہ 13 سال سے خیبرپختونخوا میں بغیر منصوبہ بندی حکومت کر رہی ہے،سردار حسین بابک
    اہم خبریں اکتوبر 8, 2026

    پی ٹی آئی گزشتہ 13 سال سے خیبرپختونخوا میں بغیر منصوبہ بندی حکومت کر رہی ہے،سردار حسین بابک

    Facebook Twitter Email
    The PTI has been governing Khyber Pakhtunkhwa without any planning for the past 13 years, says Sardar Hussain Babak.
    عوام روٹی کے لیے بھی پریشان جبکہ پی ٹی آئی کے اراکینِ اسمبلی ارب پتی بن گئے ہیں، رہنما عوامی نیشنل پارٹی کی پی ٹی آئی پر سخت تنقید
    Share
    Facebook Twitter Email

    عوامی نیشنل پارٹی کے سیکرٹری برائے خارجہ امور سردار حسین بابک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پچھلے 13 سال سے پختونخوا میں بغیر منصوبہ بندی کے حکومت کر رہی ہے، پی ٹی آئی حکومت نہ کوئی ٹیم، نہ ترقی کا کوئی وژن اور نہ ہی منشور رکھتی ہے ۔

    پشاور: اپنے ایک بیان میں رہنما عوامی نیشنل پارٹی سردار حسین بابک کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے عوام بدامنی، دہشت گردی اور بدترین حکمرانی سے عاجز آگئے ہیں، پختونخوا کو کھنڈرات میں تبدیل کر دیا گیا، نوجوان بے روزگاری سے تنگ آ چکے ہیں ۔

    ان کا کہنا تھا کہ پختونخوا کے کارخانے بند ہو گئے ہیں، تاجر اور صنعتکار ذہنی مریض بن گئے ہیں،اقتصاد تباہ ہو گیا ہے، نوجوان روزگار کی تلاش میں بیرونِ ممالک جانے پر مجبور ہیں،صوبے کا وزیراعلی کنٹینر چڑھنے کی بجائےاپنے منصب اور ذمہ داری کا احساس کریں ۔

    سردار بابک کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کا کام عوام کے مسائل میں مزید اضافہ نہیں بلکہ اس کا حل ہوتا ہے، والدین اپنے بچوں کی بنیادی ضروریات برداشت کرنے کے بھی قابل نہیں رہے،عوام روٹی کے لیے بھی پریشان جبکہ پی ٹی آئی کے اراکینِ اسمبلی ارب پتی بن گئے ہیں ۔

    ان کاکہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے تمباکو کاشتکار رو رہے ہیں، پختونخوا کے قیمتی معدنیات کو نیلام کر دیا گیا،پختونخوا کے عوام کا مطالبہ ہے کہ پختونخوا کی لوٹی ہوئی دولت کا حساب ہونا چاہیے،پختونخوا کی بربادی اور تباہی کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانے کی ضرورت ہے ۔

    اے این پی کے رہنما سردار حسین بابک نے مطالبہ کیا کہ اعلیٰ عدالتیں پختونخوا کے وسائل کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کا نوٹس لیں ۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پختونوں کو اپنےآئینی اور بنیادی حقوق کے حصول کے لیے متحد ہو کر آواز اٹھانا ہوگی،عوامی نیشنل پارٹی قوم کی ترجمان ہے، امن اور حقوق کے لیےہماری جدوجہد جاری رہے گی ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleوزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی نااہلی سے متعلق کیس سماعت کیلئے مقرر
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی نااہلی سے متعلق کیس سماعت کیلئے مقرر

    اکتوبر 8, 2026

    وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، تجارت و سرمایہ کاری تعاون بڑھانے پر اتفاق

    اکتوبر 8, 2026

    عزمِ استحکام کے تحت دہشت گردوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی

    اکتوبر 8, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پی ٹی آئی گزشتہ 13 سال سے خیبرپختونخوا میں بغیر منصوبہ بندی حکومت کر رہی ہے،سردار حسین بابک

    اکتوبر 8, 2026

    وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی نااہلی سے متعلق کیس سماعت کیلئے مقرر

    اکتوبر 8, 2026

    وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، تجارت و سرمایہ کاری تعاون بڑھانے پر اتفاق

    اکتوبر 8, 2026

    عزمِ استحکام کے تحت دہشت گردوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی

    اکتوبر 8, 2026

    معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

    اکتوبر 8, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.