پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے، سری لنکا کا 183 رنز کا ہدف قومی ٹیم نے 19ویں اوور میں 6 وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا، پاکستان کی طرف سے کپتان صاحبزاد فرحان نے شاندار 89 اور معاذ صداقت نے 50 رنز کي اننګز کھیلی ۔
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، مہمان ٹیم نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے، جس میں لہیرو ادھارا کے شاندار 91 اور کمنڈو مینڈس کے 23 رنز شامل تھے ۔
پاکستان کی طرف سے نسیم شاہ نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں، محمد عمران نے 2، جبکہ رضا الله، شاداب خان اور صائم ایوب نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی ۔
قومی ٹیم نے مقررہ ہدف 19ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے میچ میں آسانی سے کامیابی حاصل کی، پاکستان کی جانب سے کپتان صاحبزاد فرحان نے شاندار بیٹنگ کی اور 89 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔
دیگر کھلاڑیوں میں معاذ صداقت نے 50، فخر زمان نے 21، صائم ایوب نے 8 اور حسن نواز نے ایک رن بنایا، جبکہ خواجه نافع 12 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے، سری لنکا کی طرف سے احسان ملنگا اور مہیش تھیکشنا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

