وفاقی تحقیقاتی ادارے لاہور سرکل نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ کا بین الاقوامی نیٹ ورک رنگے ہاتھوں پکڑلیا، نیٹ ورک سادہ لوح عوام کو بیرون ملک روزگار کا جھانسہ دے کر لوٹنے میں ملوث تھا۔
ترجمان وزرات داخلہ نے بتایا کہ روہ جعلی دستاویزات کی تیاری میں مہارت رکھتا تھا اور انسانی اسمگلنگ کے گروہ کا اپنا پرنٹنگ پریس تھا، پرنٹنگ پریس میں کئی ملکوں کی جعلی دستاویزات تیار کی جاتی تھیں۔
ترجمان کے مطابق مختلف ممالک میں سیاسی پناہ لینے والے افراد بھی اس گروہ سے معاونت لیتے رہے، نیٹ ورک کا انٹرنیشنل ڈنکی گروہوں سے بھی رابطے کا انکشاف ہوا ہے، مجرمانہ سرگرمیوں میں بھارتی اور افغانی باشندے ملوث تھے۔
دورانِ تفتیش پاکستان کو بدنام کرنے کی بھارتی سازش بھی بے نقاب ہوگئی، مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں، تفتیش کے بعد ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے نیٹ ورک کو قانون کی گرفت میں لانے پر انٹیلی جنس ایجنسی اور ایف آئی اے لاہور کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کامیاب آپریشن انسانی سمگلنگ کے خلاف پاکستان کی کارروائیوں میں ایک اہم سنگ میل ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ انٹیلی جنس ایجنسی کی معلومات پر ایف آئی اے لاہور نے کامیاب آپریشن کیا جس پر مبارکباد دیتا ہوں، انسانی سمگلنگ روکنے کے اس طرز پر مزید آپریشن جاری رکھے جائیں گے، انسانی سمگلنگ کے خاتمے کیلئے آخری حد تک جائیں گے، انسانی سمگلنگ میں ملوث مافیا سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
منگل, دسمبر 16, 2025
بریکنگ نیوز
- وفاقی حکومت نے این ایف سی ایوارڈ پر 8 ورکنگ گروپس قائم کردیئے
- پاکستان کی سرزمین سے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ ہی سانحہ اے پی ایس کا حقیقی انصاف ہوگا،وزیراعظم شہبازشریف
- آرمی پبلک سکول پشاور پر دہشتگرد حملے کے 11 سال مکمل، زخم آج بھی تازہ
- ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی اور پٹرول کے نرخ برقرار رکھنے کا اعلان
- پاک بحریہ کا سمندر سے فضا تک مار کرنے والے میزائل کا کامیاب اور شاندار تجربہ
- تہران اجلاس میں افغانستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کی مکمل حمایت کا اعلان
- سڈنی حملہ آور بھارتی نکلا، آسٹریلوی انٹیلی جنس ایجنسیز کا بھارت سے رابطہ
- ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 7 دہشتگرد ہلاک، فائرنگ کے تبادلے میں ایک سپاہی شہید

