تہران میں میزائل حملے میں شہید ہونے والے اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے سیاسی ونگ کے نئے سربراہ کے انتخاب کا عمل شروع کر دیا۔
حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو 31 جولائی کو تہران میں میزائل حملے میں شہید کیا گیا۔
اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد خالد مشعل اور خلیل الحیا سمیت متعدد رہنماؤں کے نام نئے سیاسی سربراہ کے طور پر لیے جا رہے ہیں۔
حماس نے اسماعیل ہنیہ کے متبادل کے لیے مشاورت کا عمل شروع کر دیا ہے تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ یہ عمل کب تک مکمل ہو گا۔
رپورتس کے مطابق فلسطینی تنظیم کے ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ حماس کے سرکردہ رہنما یحییٰ الصنوار نے خالد مشعل کے بجائے خلیل الحیا کو حماس کا سربراہ نامزد کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
ذرائع نے العربیہ کو بتایا ہے کہ یحییٰ الصنوار چاہتے ہیں کہ حماس کے سیاسی ونگ کا سربراہ ایسا فرد ہونا چاہیے جس کے ایران اور شام کے ساتھ اچھے تعلقات ہوں۔
یحییٰ الصنوار کا کہنا ہے حماس کا موجودہ سربراہ عارضی ہو گا اور تنظیم کے مستقل سربراہ کا فیصلہ آنے والے مہینوں میں ہونے والے انتخابات میں ہو گا۔
جمعرات, مئی 8, 2025
بریکنگ نیوز
- پاکستان کا کاری وار، 25 Harop MK II ڈرونز تباہ، بھارت کو شدید رسوائی!
- بھارت میں خوف کی فضا، 45 سے زائد ایئرپورٹس بند،آئی پی ایل کے بقیہ میچز بھی خطرے میں پڑ گئے
- پاکستان کی مسلح افواج، بھارتی جارحیت کے خلاف سیسہ پلائی دیوار
- پاکستان کا کاری وار ، بھارتی S-400 میزائل نظام تباہ
- بھارت کے جنگی جرائم ،پاکستان کے پانی اور مساجد پر حملہ
- مودی کا اپنے ہی پنجاب پر حملہ کرکے الزام پاکستان پر لگانے کا منصوبہ بے نقاب
- سکھوں کے ٹارگٹ کلر مودی کا دوغلا چہرہ بےنقاب
- رافیل کے بعد اسرائیلی ڈرون بھی زمین بوس