Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, جولائی 18, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • مستونگ: بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی پر فائرنگ سے اہلکار شہید، 3 زخمی
    • خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں چینی کی نئی قیمت مقرر کردی گئی
    • پاک افغان سرحد سے خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام، 5 مبینہ خودکش حملہ آور گرفتار
    • پاکستان،افغانستان اور ازبکستان میں ریلوے لائن سے تجارت کا نیا دور شروع ہونے جا رہا ہے، وزیراعظم شہبازشریف
    • خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات سے متعلق صوبائی حکومت اور اپوزیشن میں معاہدہ طے پا گیا
    • پاکستان سٹاک مارکیٹ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، نئی تاریخ رقم
    • این ڈی ایم اے وفاق اور صوبوں کے ساتھ ملکر مربوط پلان بنائے، وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت
    • ملک بھر میں مون سون بارشیں، 21 روز میں 178 افراد جاں بحق،491 زخمی ہوئے، این ڈی ایم اے
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » فیلڈ مارشل عاصم منیر اور صدر ٹرمپ کی دو گھنٹے طویل ملاقات، بھارت سے جنگ روکنے پر اظہار تشکر
    اہم خبریں

    فیلڈ مارشل عاصم منیر اور صدر ٹرمپ کی دو گھنٹے طویل ملاقات، بھارت سے جنگ روکنے پر اظہار تشکر

    جون 19, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    واشنگٹن: فیلڈ مارشل عاصم منیر اور صدر ٹرمپ کی اہم ملاقات، ایران اسرائیل کشیدگی اور پاک بھارت تناؤ پر تبادلہ خیال

    واشنگٹن میں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں اہم ملاقات کی، جس میں تجارت، توانائی، مصنوعی ذہانت، کرپٹو کرنسی، اور ایران اسرائیل کشیدگی سمیت کئی اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں امریکی وزیر خارجہ سینیٹر مارکو روبیو، مشرق وسطیٰ کیلئے امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف اور پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر بھی موجود تھے۔ ملاقات کابینہ روم میں ظہرانے پر ہوئی، جس کے بعد فیلڈ مارشل نے اوول آفس کا بھی دورہ کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق صدر ٹرمپ نے فیلڈ مارشل کو بھارت کے ساتھ ممکنہ جنگ کو روکنے میں کردار پر شکریہ ادا کرنے کے لیے مدعو کیا۔ ٹرمپ نے اس ملاقات کو اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں جوہری طاقتیں ہیں اور عاصم منیر کی دانشمندانہ قیادت نے خطے کو بڑی تباہی سے بچایا۔

    ملاقات میں دو طرفہ تجارت، معدنیات، توانائی، مصنوعی ذہانت اور کرپٹو کرنسی جیسے شعبوں میں اسٹریٹیجک شراکت داری بڑھانے پر بھی بات ہوئی۔ ٹرمپ نے پاکستان کے ساتھ طویل مدتی اسٹریٹیجک تعلقات پر دلچسپی ظاہر کی۔

    صدر ٹرمپ اور فیلڈ مارشل کے درمیان ایران اسرائیل تنازع پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ مشرق وسطیٰ میں امن قائم رکھنے کیلئے کشیدگی کا پرامن حل ضروری ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان ایران کو باقی دنیا سے بہتر سمجھتا ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ایک گھنٹے کی طے شدہ ملاقات دو گھنٹے سے زائد جاری رہی، جس میں صدر ٹرمپ نے فیلڈ مارشل کی قیادت اور فیصلہ کن کردار کی تعریف کی۔ فیلڈ مارشل نے حکومت پاکستان کی جانب سے صدر ٹرمپ کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔

    فوجی ترجمان کے مطابق یہ ملاقات پاک امریکہ تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کی ایک مضبوط بنیاد ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleایران مسلط شدہ امن یا جنگ قبول نہیں کرے گا، آیت اللہ خامنہ ای
    Next Article ایرانی میزائل حملے میں اسرائیل کا سوروکا میڈیکل سینٹر تباہ، درجنوں فوجی زیر علاج تھے
    Web Desk

    Related Posts

    مستونگ: بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی پر فائرنگ سے اہلکار شہید، 3 زخمی

    جولائی 18, 2025

    خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں چینی کی نئی قیمت مقرر کردی گئی

    جولائی 18, 2025

    پاک افغان سرحد سے خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام، 5 مبینہ خودکش حملہ آور گرفتار

    جولائی 18, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    مستونگ: بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی پر فائرنگ سے اہلکار شہید، 3 زخمی

    جولائی 18, 2025

    خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں چینی کی نئی قیمت مقرر کردی گئی

    جولائی 18, 2025

    پاک افغان سرحد سے خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام، 5 مبینہ خودکش حملہ آور گرفتار

    جولائی 18, 2025

    پاکستان،افغانستان اور ازبکستان میں ریلوے لائن سے تجارت کا نیا دور شروع ہونے جا رہا ہے، وزیراعظم شہبازشریف

    جولائی 18, 2025

    خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات سے متعلق صوبائی حکومت اور اپوزیشن میں معاہدہ طے پا گیا

    جولائی 18, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.