Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, اکتوبر 5, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
    • سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع
    • اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے
    • 24 سال بعد نیشنل ہاؤسنگ پالیسی کا باضابطہ اجرا، بے گھر افراد کو چھت فراہمی میں پیش رفت
    • ہیلتھ سیکٹر میں خود انحصاری: ایس آئی ایف سی کی اصلاحات سے برآمدات بڑھانے کے اقدامات پر غور
    • ایشین گیمز اختتام پذیر، چین بازی لے گیا، پاکستان 10 میڈلز کے ساتھ 29ویں نمبر پر رہا
    • وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے لکی مروت سے لانگ مارچ کا آغاز کردیا
    • وزیر داخلہ محسن نقوی کی گورنر فیصل کنڈی سے ملاقات، گورنر راج یا ایمرجنسی کی صورت میں آئینی کردار ادا کرنے پر اتفاق
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » باجوڑ آپریشن، خواتین کا احتجاج اور بچوں کی شہادت, عروج خان
    بلاگ جولائی 31, 2025

    باجوڑ آپریشن، خواتین کا احتجاج اور بچوں کی شہادت, عروج خان

    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    ماں کی دعا سے جو کبھی زخم نہ کھاتا تھا
    وہ بچہ آج خود ایک خاموش جنازہ ہے

    باجوڑ کی سنگلاخ وادیوں میں ایک بار پھر آنسو، لاشیں اور بین گونج رہے ہیں۔ حالیہ فوجی آپریشن کے دوران ہونے والے افسوسناک واقعات نے نہ صرف اس قبائلی علاقے کو غم میں ڈوبا بلکہ پورے خیبر پختونخوا میں غصے اور بے بسی کی لہر دوڑا دی،،،، یہ صرف ایک معمولی واقعہ نہیں بلکہ ایک پوری قوم کے ضمیر پر سوال ہے۔

    مقامی ذرائع کے مطابق، آپریشن کے دوران کی جانے والی گولہ باری میں تین معصوم بے گناہ افراد جاں بحق ہوئے ان میں بچے بھی تھیں ۔ ان بچوں کا جرم کیا تھا؟ وہ تو اسکول جانا چاہتے تھے، کھیلنا چاہتے تھے، زندہ رہنا چاہتے تھے۔ ان کی لاشیں جب گلیوں میں پڑی تھیں، تب ہر ماں کے کلیجے میں آگ لگی اور ہر باپ کی آنکھ سوال بن گئی۔ ان گھروں میں روٹیاں نہیں پکی، صرف آہیں اٹھیں۔ یہ وہ لمحے تھے جب پورے علاقے کی فضاء سوگوار ہو گئی۔

    اس بار ردعمل مختلف تھا۔ صرف مرد نہیں، باجوڑ کی خواتین بھی اپنے گھروں سے نکل آئیں۔ سفید چادریں اوڑھے، ہاتھوں میں بچوں کی تصاویر اور آنکھوں میں نمکین سی امید لیے، انہوں نے احتجاج کیا۔ یہ احتجاج صرف ریاستی پالیسیوں کے خلاف نہیں تھا بلکہ ایک ماں کے دل کا درد بھی تھا۔ وہ کہہ رہی تھیں ،،،ہمارے بچے دہشتگرد نہیں تھے، خواب دیکھنے والے معصوم شہری تھے،،،، ان کی آواز لرز رہی تھی، لیکن عزم میں لرزش نہ تھی۔

    یہ آوازیں معمولی نہیں،،، یہ آوازیں ایک جبر زدہ معاشرے کے اندر سے ابھرتی وہ چیخ ہیں جو برسوں کے صبر کے بعد نکلتی ہے۔ ان خواتین کا مطالبہ بالکل واضح اور جائز تھا کہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ضرور ہو، لیکن اس میں عام شہری، خاص طور پر بچے اور خواتین، محفوظ رہیں۔ جب دہشتگردی کے خلاف جنگ کے نام پر گھر کے اندر ہی بے گناہوں کی لاشیں گریں، تو اعتماد اور امن کیسے قائم ہوگا؟ یہ سوال نہ صرف حکومت بلکہ ہر بااختیار ادارے سے کیا جانا چاہیے،،،،

    یہ بھی سچ ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف کارروائی ضروری ہے، لیکن کیا یہ بھی ضروری نہیں کہ شہریوں کی زندگی کو مقدم رکھا جائے؟ اگر ایک طرف بم گر رہے ہوں اور دوسری طرف ننھی جانیں کچلی جا رہی ہوں، تو پھر ہم کس امن کی بات کرتے ہیں؟ ریاستی اداروں کو سوچنا ہوگا کہ اگر دہشتگردوں کو ختم کرنا ہے تو ان کے خلاف مؤثر اور جدید حکمتِ عملی اپنائی جائے،،،، ہر آپریشن سے پہلے خفیہ معلومات، ٹارگٹ کلیرنس اور شہری تحفظ کو اولیت دی جائے۔

    باجوڑ کا یہ سانحہ صرف ایک خبر نہیں، ایک چیخ ہے جو نہ میڈیا پر مکمل سنی گئی اور نہ ایوانوں تک پہنچی،،، شاید باجوڑ کی ماؤں کی سسکیاں ٹی وی پر نہ آئیں، لیکن تاریخ ضرور لکھے گی کہ جب ماں کی گود سے لاش اٹھتی ہے، تب امن کی تعریف بدل جاتی ہے۔ وہ دن دور نہیں جب عوام سوال کریں گے اور ان سوالوں کے جواب دینا مشکل ہوگا۔ کیونکہ ظلم کی عمر زیادہ نہیں ہوتی، لیکن ماں کا نوحہ صدیوں تک زندہ رہتا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleقاضی عارف محمود کا ( دو خزو خاوند) مزاحیہ مگر نصیحت آموز
    Next Article تحریک انصاف کا عدالتی فیصلہ اعلیٰ عدلیہ میں چیلنج کرنے کا اعلان
    Web Desk

    Related Posts

    جب عوامی آوازیں دبتی ہیں، تو ریاستیں لرزتی ہیں. تحریر: قریش خٹک

    ستمبر 22, 2026

    پمز سانحے کے اصل حقائق

    اگست 26, 2026

    یوم آزادی کی قدر

    اگست 13, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل

    اکتوبر 5, 2026

    سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع

    اکتوبر 5, 2026

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے

    اکتوبر 5, 2026

    24 سال بعد نیشنل ہاؤسنگ پالیسی کا باضابطہ اجرا، بے گھر افراد کو چھت فراہمی میں پیش رفت

    اکتوبر 5, 2026

    ہیلتھ سیکٹر میں خود انحصاری: ایس آئی ایف سی کی اصلاحات سے برآمدات بڑھانے کے اقدامات پر غور

    اکتوبر 5, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.