Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, مارچ 28, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • ملک بھر میں ایندھن کی فراہمی کی صورتحال مستحکم اور تسلی بخش ہے، پیٹرولیم ڈویژن
    • وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی چینی سفیر سے ملاقات، دوطرفہ سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال
    • نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اور چینی وزیر خارجہ کا رابطہ، مشرق وسطیٰ میں فوری جنگ بندی اور امن پر زور
    • سابق فاٹا پارلیمنٹرینز کا اہم اجلاس: ایران پر حملوں کی مذمت، پختون بیلٹ میں امن کے لیے مشترکہ جدوجہد کا اعلان
    • خیبر نیوز کا عید اسپیشل شو، صحافی برادری، حکومتی ترجمان اور سیکرٹری اطلاعات کی شرکت
    • پشاور میں سی این جی کی قلت اور پٹرول مہنگائی کے باعث فلنگ اسٹیشنز پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں
    • طورخم بارڈر کھلنے کے بعد پشاور سے غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کی واپسی شروع
    • پاکستان کی ثروت فاطمہ نے ملائیشیا میں بیڈمنٹن کے میدان میں دو گولڈ میڈلز جیت لیے
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » ٹی 20 ورلڈ کپ کا بڑا ٹاکرا ، بھارت نے پاکستانی ٹیم کو 61 رنز شکست دیدی
    اہم خبریں

    ٹی 20 ورلڈ کپ کا بڑا ٹاکرا ، بھارت نے پاکستانی ٹیم کو 61 رنز شکست دیدی

    فروری 15, 2026Updated:فروری 15, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Big clash of T20 World Cup, India defeats Pakistan team by 61 runs
    بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 175 رنز بنائے، جواب میں قومی ٹیم صرف 114 رنز پر ہمت ہار گئی ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    ٹی 20 ورلڈ کپ کے  گروپ میچ میں بھارت نے ایک بار پھر پاکستان کو شکست دے دی، 176 رنز  ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 18 اوورز میں 114 رنز پر آؤٹ ہوگئی اور یوں بھارت نے میچ 61 رنز سے جیت لیا،پاکستان کی جانب سے عثمان خان نے سب سے زیادہ 44 جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے 23 رنز بنائے ۔

    سری لنکا کے کولمبو کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 27ویں میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔

    بھارتی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے ، جن میں ایشان کشن نے سب سے زیادہ 77 رنز اسکور کیے،دیگر بھارتی بلے بازوں میں کپتان سوریا کمار یادیو 32، شیوام دوبے 27، تلک ورما 25 رنز بنا سکے، جبکہ ابھیشک شرما اور ہاردیک پانڈیا صفر پر آؤٹ ہوئے ۔

    پاکستان کی جانب سے صائم ایوب نے 3 ، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان طارق نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی ۔

    ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 18 اوورز میں صرف 114 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور 61 رنز سے میچ ہار گئی۔ پاکستان کی طرف سے عثمان خان نے 44 اور شاہین شاہ آفریدی نے 23 رنز بنائے ۔

    دیگر قومی بیٹرز بھارت کے خلاف ایک بار پھر ناکام رہے، صاحبزادہ فرحان صفر، صائم ایوب 6، کپتان سلمان آغا 4، بابر اعظم 5، شاداب خان 14، محمد نواز 4، فہیم اشرف 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ ابرار احمد اور عثمان طارق صفر پر پویلین لوٹ گئے ۔

    بھارت کی جانب سے ہاردیک پانڈیا، جسپرٹ بمراہ، ایکشر پٹیل اور ورون چکرورتی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔شاندار 77 رنز بنانے پر ایشان کشن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔

    پاکستان کے خلاف فتح کے بعد بھارت میگا ایونٹ کے سپر ایٹ مرحلے میں پہنچ گیا  جبکہ قومی ٹیم کو اگلے مرحلے میں رسائی کے لیے 18 فروری کو نمیبیا کے خلاف میچ جیتنا ہوگا ۔

    میچ سے قبل کولمبو میں پاک بھارت میچ سے قبل پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ سے ملاقات کی ۔

    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی، ان کے عزم اور جذبے کو سراہا اور قومی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

    ملاقات میں کپتان سلمان علی آغا، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، منیجر نوید اکرم چیمہ، تمام کھلاڑی اور کوچنگ اسٹاف موجود تھے۔ اس موقع پر  پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد، پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر اور میڈیا ڈائریکٹر عامر میر بھی شریک تھے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleحکومت کا بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ
    Next Article رہنما پی ٹی آئی مراد سعید نے سینیٹ رکنیت سے استعفیٰ دیدیا
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    ملک بھر میں ایندھن کی فراہمی کی صورتحال مستحکم اور تسلی بخش ہے، پیٹرولیم ڈویژن

    مارچ 27, 2026

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی چینی سفیر سے ملاقات، دوطرفہ سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال

    مارچ 27, 2026

    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اور چینی وزیر خارجہ کا رابطہ، مشرق وسطیٰ میں فوری جنگ بندی اور امن پر زور

    مارچ 27, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    ملک بھر میں ایندھن کی فراہمی کی صورتحال مستحکم اور تسلی بخش ہے، پیٹرولیم ڈویژن

    مارچ 27, 2026

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی چینی سفیر سے ملاقات، دوطرفہ سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال

    مارچ 27, 2026

    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اور چینی وزیر خارجہ کا رابطہ، مشرق وسطیٰ میں فوری جنگ بندی اور امن پر زور

    مارچ 27, 2026

    سابق فاٹا پارلیمنٹرینز کا اہم اجلاس: ایران پر حملوں کی مذمت، پختون بیلٹ میں امن کے لیے مشترکہ جدوجہد کا اعلان

    مارچ 27, 2026

    خیبر نیوز کا عید اسپیشل شو، صحافی برادری، حکومتی ترجمان اور سیکرٹری اطلاعات کی شرکت

    مارچ 27, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.