Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

بندکمروں میں بنائے گئےبجٹ کو مسترد کیا جائیگا،بےروزگار ویٹرنری ڈاکٹرز ایسوسی ایشن

بےروزگار ویٹرنری ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق بندکمروں میں بنائے گئےبجٹ کو مسترد کیا جائیگا

بلوچستان بےروزگار ویٹرنری ڈاکٹرزایسوسیشن کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ حکومتوں نے بےروزگاری کے خاتمے کیلئے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے تھے۔ جعلی اسکیمات کے نام پر صرف اور صرف اربو روپے بلوچستان کے نکال کر بینک بیلنس بڑھایا گیا جس کی وجہ سے بلوچستان میں موجود بےروزگاری میں اضافہ ہوا ہے۔

مزید صدر نے کہاکہ بلوچستان کے لاکھوں اعلی تعلیم یافتہ نوجوان سابقہ حکومتوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے بےروزگار ہے۔ جن میں ویٹرنری ڈاکٹرز کی تعداد 1600 سے تجاوز کر گئی ہے اورپچھلے 5 سالوں میں حکومت نے ان کے لئے کوئی موثر قدم نہیں اٹھایا۔اس بات پر ایسوسی ایشن کے صدر نے زوردیا کہ ان ڈاکٹرز کیلئے آنے والے بجٹ میں کم سے کم 650 اسامیاں تخلیق نہ کی گئی تو صوبہ بھر میں عید کے بعد احتجاجی مظاہروں کی کال دیں گے اورحکومتی مشنری کو ہرطرف بلاک کیاجائیگا لہذا اپنے وژن کے مطابق حکومت وقت آنے والے بجٹ میں ان ڈاکٹرز کیلئے اسامیاں تخلیق کرے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.