وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب بھر میں خواتین کے لیے ڈرائیونگ اسکول قائم کیے ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خواتین کو ڈرائیونگ کی مہارت اور خود انحصاری کو فروغ دینے کے لئے اس مشن کا آغاز کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے خواتین کو موٹر سائیکل اور کار ڈرائیونگ سکھانے کے لیے چار ڈرائیونگ اسکول کو قائم کیا ہے۔سکولوں میں جیل روڈ پر ابشر ڈرائیونگ سکول، فیروز پور روڈ پر ویمن آن وہیلز سکول، لبرٹی سروس سنٹر ڈرائیونگ سکول اور مناواں ٹریفک لائنز ڈرائیونگ سکول شامل ہیں۔
چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور نے کہا کہ خواتین کی سہولت کے لیے صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کلاسز کا انعقاد کیا جاتا ہے جبکہ ڈرائیونگ اسکول میں خواتین ہی کو دوسری خواتین کو تعلیم دینے کے لئے رکھا گیا ہے، جہاں خواتین انسٹرکٹرز خواتین کو ڈرائیونگ کی تعلیم فراہم کرتی ہیں۔اس اقدام کا مقصد خواتین کی آزادی اور نقل و حرکت کو فروغ دینا، انہیں خود کفیل بنانا ہے۔
اس سے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کلینکس آن وہیل منصوبے کا افتتاح کیا۔منصوبے کے تحت 200 کلینکس آن وہیل صوبے کے 40 لاکھ لوگوں کو صحت کی سہولیات فراہم کریں گے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ کلینک بڑے شہروں کے گنجان آباد علاقوں میں لگائے جائیں گے جہاں کے رہائشیوں کو ہسپتال کی دیکھ بھال تک رسائی میں اکثر چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔