Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, مارچ 20, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں بھی ہفتے کو عید منانے کا اعلان
    • حکومت کی عوام سے پیٹرول اور ڈیزل کی بچت کے اقدامات کو اپنانے کی اپیل
    • ماہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر 21 مارچ کو منائی جائے گی
    • پاکستان نے اپنے میزائل پروگرام کو ممکنہ خطرہ قرار دینے کا دعویٰ مسترد کر دیا
    • صدر مملکت نے پاکستان سٹیزن شپ سمیت اہم ترمیمی بلز کی منظوری دیدی
    • پاکستان اپنے عوام کے خلاف دہشتگردی کیلئے افغان سرزمین کے استعمال کو ہرگز برداشت نہیں کریگا، فیلڈ مارشل عاصم منیر
    • توانائی تنصیبات پر حملوں کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ
    • کراچی میں طوفانی بارش، 19 افراد جاں بحق، 60 سے زائد زخمی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » جب تک خیبرپختونخوا میں ہماری حکومت نہ ہو کرپشن ختم نہیں ہوسکتی،مولانا فضل الرحمان
    اہم خبریں

    جب تک خیبرپختونخوا میں ہماری حکومت نہ ہو کرپشن ختم نہیں ہوسکتی،مولانا فضل الرحمان

    جون 1, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Corruption cannot be eradicated in Khyber Pakhtunkhwa unless we have a government, says Maulana Fazlur Rehman
    چائلڈ میرج ایکٹ کو مستردکرتے ہیں، دین میں شادی کے لیے عمر کی حد نہیں بلوغت کی شرط مقررکی گئی ہے،امیر جے یو آئی
    Share
    Facebook Twitter Email

    جمعیت علمائے اسلام کے امير مولانا فضل الرحمان نے چائلڈ میرج ایکٹ کو مستردکرتے ہوئے کہا ہے کہ دین میں شادی کے لیے عمر کی حد نہیں بلوغت کی شرط مقررکی گئی ہے ،جے یو آئی امیر نے یہ بھی کہا کہ جب تک کے پی میں ہماری حکومت نہ ہو کرپشن ختم نہیں ہوسکتی ۔

    پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نےکہا کہ پاکستان میں قرآن و سنت کے منافی کوئی قانون نہیں بن سکتا، اسلامی نظر یاتی کونسل نے اس قانون کو مسترد کیا ہے، اس کے باوجود اس متنازع قانون سازی پر صدر  پاکستان نے دستخط کردیے، جو کام شرعی طور پر جائز ہے اس پر قید اور جرمانے کی سزائیں دی جا رہی ہیں ۔

    ان کا کہنا تھا کہ شادی کے لیے عمر نہیں بلوغت شرط ہے، قران و سنت کی روشنی میں جب لڑکا اور لڑکی بالغ ہو جائے تو شادی کی جائے، 18سال سےکم عمرکے بچوں کو نکاح سے منع کیا جا رہا ہے، اس حالت میں ہم عوام سے رجوع کر رہے ہیں، مختلف صوبوں میں جلسے ہوں گے، 29 جون کو ہزارہ ڈویژن میں کانفرنس کرنے جا رہےہیں ۔

    انہوں نےکہا کہ  پیپلزپارٹی تو اپنا سیکولر چہرہ دکھانا چاہتی ہے مگر ن لیگ یہ کیوں کر رہی ہے؟ زنا کے لیے راستےکھولے جا رہے ہیں اور نکاح کو مشکل بنایا جا رہا ہے، وہ پاکستان جو اسلام کےنام پربنا تھا اس کی اسلامی شناخت کو ختم کیا جا رہا ہے، اسلامی قوانین میں کبھی ایف اے ٹی ایف اورکبھی آئی ایم ایف کو جواز بنایا جاتا ہے ۔

    ایک سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا احتجاج کرپشن کے خلاف نہیں بلکہ اس بات پر تھا کہ ہمارا ریکارڈ کیوں توڑا گیا، جب تک کے پی میں ہماری حکومت نہ ہو کرپشن ختم نہیں ہوسکتی،  ایم ایم اے کے دوران ہماری کردارکشی کی گئی مگر ہمارے خلاف ایک ایف آئی آر تک درج نہ کرسکے ۔

    مولانا فضل الرحمان نے مطالبہ کیا کہ عدالتی سطح پر تحقیقات ہونی چاہیے، اب تو کوہستان 40 ارب مالی اسکینڈل میں سے 20 ارب روپے ریکورکیےگئے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان و افغانستان کے درمیان تعلقات ناگزیر ہیں، پہلے پاکستان کے علماء کا فتویٰ تھا اب تو افغانستان کے علماء نے بھی مسلح گروہوں کو پاکستان میں نہ لڑنے کا کہا ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleداعش کا بڑا دہشتگرد ترکی و پاکستان کی خفیہ ایجنسیوں کی مشترکہ کارروائی میں گرفتار
    Next Article امریکہ، کولوراڈو میں اسرائیل کے حق میں اجتماع پر پیٹرول بم حملہ، 6 زخمی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں بھی ہفتے کو عید منانے کا اعلان

    مارچ 19, 2026

    حکومت کی عوام سے پیٹرول اور ڈیزل کی بچت کے اقدامات کو اپنانے کی اپیل

    مارچ 19, 2026

    ماہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر 21 مارچ کو منائی جائے گی

    مارچ 19, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں بھی ہفتے کو عید منانے کا اعلان

    مارچ 19, 2026

    حکومت کی عوام سے پیٹرول اور ڈیزل کی بچت کے اقدامات کو اپنانے کی اپیل

    مارچ 19, 2026

    ماہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر 21 مارچ کو منائی جائے گی

    مارچ 19, 2026

    پاکستان نے اپنے میزائل پروگرام کو ممکنہ خطرہ قرار دینے کا دعویٰ مسترد کر دیا

    مارچ 19, 2026

    صدر مملکت نے پاکستان سٹیزن شپ سمیت اہم ترمیمی بلز کی منظوری دیدی

    مارچ 19, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.