پشاور( شوبز رپورٹر ) وراسٹایل اور سینئر اداکار رویئداد خان کا شمار پشاور ٹی وی کے ابتدائ اداکاروں میں کیا جاتا ھے 50 سالہ فنی کیریئر میں ان گنت پشتو اردو ھندکو ڈراموں میں یادگار رول کرنیوالا رویئداد خان آج کسمپرسی کی گمنام زندگی بسر کرنے پہ مجبور ھے ۔
اخبار خیبر سے ملاقات میں کہا کہ اسکا نوجوان بیٹا معذوری کے باعث زمیں پہ رینگتا ھے اور دماغی توازن بھی درست نہیں میں ضعیف العمری کے سبب شوبز سے کنارہ کش ھوچکا کسی بھی سرکاری یا نجی ادارے نے میری مدد نہیں کی ماسوائے خیبر ٹیلیویژن کی ویلفیئر تنظیم خودمختار ساوی۔کے جس نے مجھ جیسے فنکار کو فراموش نہ کیا اور ھر ممکنہ مدد اور دادرسی کی جسکے لئے میں دعاگو ھوں ۔
روئداد خان نے قاضی عارف کا خصوصی ذکر کیا اور کہا کہ وہ خود بھی فنکار ہیں اور فنکار کی مشکلات اور انکی فنی خدمات سے پوری طرح آگاہ ہیں ۔