Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, جولائی 2, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • گنڈاپور کی سیاسی شہادت کی خواہش اور چند سوال ؟
    • جنوبی وزیرستان لوئر کے بعد جنوبی وزیرستان اپر میں ایک روزہ کرفیو نافذ
    • ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کی امریکہ میں سیاسی و عسکری حکام سے اہم ملاقاتیں
    • ریاست نے خیبر پختونخوا حکومت گرادی تو سیاست چھوڑ دونگا، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا چیلنج
    • وزیراعظم شہبازشریف سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی اہم ملاقات، سانحہ سوات پر بریفنگ
    • افغان کمشنریٹ یا منظم جرائم کا گڑھ ؟
    • الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
    • باجوڑ میں سرکاری گاڑی پر دھماکہ، اسسٹنٹ کمشنر سمیت 5 افراد شہید،11 زخمی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » گنڈاپور کی سیاسی شہادت کی خواہش اور چند سوال ؟
    بلاگ

    گنڈاپور کی سیاسی شہادت کی خواہش اور چند سوال ؟

    جولائی 2, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔5 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Gandapur's desire for political martyrdom and a few questions
    میں اگر علی امین گنڈاپور اپنے بانی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ’’سیاسی شہید ‘‘ ہو بھی گئے تو صوبے کے عوام کے مسائل کا کیا ہوگا؟
    Share
    Facebook Twitter Email
    اسلام آباد سے ارشد اقبال کی تحریر: ۔

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے ریاست کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ اگر ریاست پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کو ختم کر سکتی ہے تو ختم کرکے دکھائے ۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کے خاتمے کا اختیار صرف بانی پی ٹی آئی کے پاس ہے ، اس کے علاوہ کوئی مائی کا لال ہماری حکومت ختم نہیں کر سکتی ۔

    علی امین گنڈاپور نے ریاست کو یہ چیلنج ایک ایسے وقت میں دیا  ہے جب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کے آئینی بنچ کے فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے مخصوص نشستیں بحال کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ۔

    الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے بعد بھی خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت کو کوئی خطرہ نظر نہیں آرہا کیونکہ ان کے پاس صوبے میں دوتہائی اکثریت ہے ۔ یہ الگ بات ہے کہ اگر ان کے اراکین نے دوسری جماعتوں میں جانے کا فیصلہ کیا  تو پھر صوبائی حکومت مشکل میں ضرور پڑ سکتی ہے ۔

    مخصوص نشستوں کی دیگر جماعتوں میں تقسیم  کے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر پی ٹی آئی رہنماوں کا ردعمل فطرتی ضرور ہے لیکن معقول ہرگز نہیں ۔الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے بعد  پی ٹی آئی کو اب ایک بھی مخصوص نشست نہیں ملے گی ،دوسرا یہ کہ اب پی ٹی آئی کو ایک بار پھر انٹرا پارٹی الیکشن کرانا ہوگا ۔پی ٹی آئی کے گزشتہ انٹرا پارٹی الیکشن پر بھی پارٹی کے اندر سے نہ صرف سخت تنقید ہوئی تھی بلکہ ان کے اپنے رہنما وں نے پارٹی کے خلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کیا تھا ۔ اور ان کی درخواستوں پر ہی الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کو دو بار کالعدم قرار دے کر اسے دوبارہ کرانے کی ہدایت کی تھی ۔

    سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن کے فیصلے پر اب جس طرح علی امین گنڈاپور اور دیگر رہنماوں کا سخت ردعمل آیا ہے اس سے معلوم ہو رہا ہے کہ پارٹی کے اندر اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں کیونکہ ایک دو روز قبل ہی صوبائی مشیر اطلاعات او صوبائی صدر کے درمیان سخت لفظی جنگ ہوئی تھی جو تاحال جاری ہے ۔ بیرسٹر سیف نے یہاں تک کہا تھا کہ اگر جنید اکبر پارٹی کو متحد نہیں کر سکتے تو گھر چلے جائیں ،جبکہ جنید اکبر نے بیرسٹر سیف کو’’اسٹیبلشمنٹ کا آدمی ‘‘ قرار دیا تھا ۔

    ان حالات میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور ریاست کو اپنی حکومت کے خاتمے کا چیلنج دے رہے ہیں ۔سوال یہ ہے کہ  کیا یہ وقت ایسی باتوں اور ریاست کو چیلنج کرنے کا ہے ؟ کیا یہ وقت سانحہ سوات کی غیر جانبدار انکوائری اور اصل ذمہ داروں کو سزا دلوانے کا نہیں ؟ کئی بار اسلام آباد پر ناکام چڑھائی کے بعد کیا اب کی بار خود وزیراعلیٰ اپنی حکومت کا خاتمہ چاہتے ہیں اور سیاسی شہید بننا چاہتے ہیں ؟ بالکل ایسے ہی جیسے عمران خان نے قومی اسمبلی سے استعفے دیئے اور سیاسی شہید بننے کی ناکام کوشش کی ؟

    تو پھر آخر کیا وجہ ہے کہ گنڈاپور صاحب کی زبان میں نرمی آ نہیں رہی ؟ اور اب تو ان کی زبان میں  اتنی کڑواہٹ آگئی کہ پوری ریاست کو ہی چیلنج کرڈالا ۔ کیا صوبے کے مسائل حل کرنے کیلئے ان کے پاس وقت نہیں ؟ کیا وزیراعلیٰ صاحب اور پارٹی کے دیگر رہنما  صوبے میں جاری ناروا بجلی کی لوڈشیڈنگ کا حل نہیں چاہتے ؟کیا صوبائی حکومت کا ایک ہی موٹو ہے کہ عمران خان کو کسی طرح رہا کروایا  جائے ؟ اگر بالفرض خان صاحب رہا ہو بھی جاتے ہیں تو کیا ان کی رہائی بالعموم ملکی اور بالخصوص خیبر پختونخوا کے مسائل کا حل ہے ؟ باوجود اس کے کہ وہ چار سال تک وزیراعظم رہے ہیں اور خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی تیسری باری ہے ۔

    ان حالات میں اگر علی امین گنڈاپور اپنے بانی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ’’سیاسی شہید ‘‘ ہو بھی گئے  تو  صوبے کے عوام کے مسائل کا کیا ہوگا؟ کیا پھر بھی یہ لوگ صوبے کے عوام کے پاس ووٹ لینے کیلئے جائیں گے ؟ اور اگر ووٹ لینے جائیں گے بھی تو کس منہ سے ؟ اس پر پی ٹی آئی قیادت کو سوچنا ہوگا ۔

    اب بھی وقت ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت وفاقی کے ساتھ بیٹھے ، صوبے کے مسائل حل کرنے کیلئے مذاکرات کرے، عوام کے مسائل حل کرنے میں دلچسپی لے، پی ٹی آئی قیادت کو سوچنا ہوگا کہ دیگر صوبوں میں کیا ہو رہا ہے اور خیبر پختونخوا میں کیا ہورہا ہے ؟ اسلام آباد سمیت پنجاب میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو چکا ہے ، حالانکہ یہاں پختونخوا کی ہی بجلی استعمال ہو رہی ہے لیکن اپنی بجلی ہونے کے باوجود صوبے کے لوگوں کی اس سے محرومی کے ذمہ دار تحریک انصاف نہںیں تو اور کون ہے ؟ یقین مانیں اگر پی ٹی آئی نے صرف خیبر پختونخوا میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا ہی مسئلہ حل کرلیا تو یہ ان کی بڑی کامیابی ہوگی ۔ 

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleجنوبی وزیرستان لوئر کے بعد جنوبی وزیرستان اپر میں ایک روزہ کرفیو نافذ
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    افغان کمشنریٹ یا منظم جرائم کا گڑھ ؟

    جولائی 2, 2025

    بے بسی اور بے حسی!

    جون 29, 2025

    سیلاب آیا، زندگیاں گئیں، خیبرپختونخوا حکومت کہاں تھی؟

    جون 28, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    گنڈاپور کی سیاسی شہادت کی خواہش اور چند سوال ؟

    جولائی 2, 2025

    جنوبی وزیرستان لوئر کے بعد جنوبی وزیرستان اپر میں ایک روزہ کرفیو نافذ

    جولائی 2, 2025

    ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کی امریکہ میں سیاسی و عسکری حکام سے اہم ملاقاتیں

    جولائی 2, 2025

    ریاست نے خیبر پختونخوا حکومت گرادی تو سیاست چھوڑ دونگا، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا چیلنج

    جولائی 2, 2025

    وزیراعظم شہبازشریف سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی اہم ملاقات، سانحہ سوات پر بریفنگ

    جولائی 2, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.