خیبرپختونخوا میں بارشوں اورسیلاب کی وجہ سے تباہی پھیل گئی۔جس کی وجہ سے 46 افراد جاں بحق جبکہ 60 زخمی ہوگئے ہیں
خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب نےتباہی مچا دی ہے،پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کےمطابق مختلف اضلاع کےحادثات میں 46 افراد جاں بحق جبکہ 60 زخمی ہوئے ہیں۔ بارشوں سے کےباعث خیبرپختونخوا میں سیلاب سےنظام زندگی بری طرح مفلوج ہوگئی ہے، پی ڈی ایم اے رپورٹ کےمطابق صوبےبھر کےمختلف اضلاع میں 46 افراد جاں بحق جبکہ 60 زخمی ہوئے،ان افراد میں سےجس میں 25 بچے اور9 خواتین بھی شامل ہیں۔بارشوں اورسیلاب سے رپورٹ کےمطابق 436 گھر مکمل تباہ جبکہ 2439 کو جزوی نقصان پہنچا،309 جانور بھی مختلف حادثات میں ہلاک ہوئے،بارشوں اور سیلاب سے متاثر علاقوں میں خیبر، دیر، چترال ، سوات،مانسہرہ، مالاکنڈ، ٹانک، مردان، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، سمیت مختلف اضلاع شامل ہیں۔