لکی مروت: اٹامک انرجی کے مغوی اہلکاروں کی نئی ویڈیو سامنے آگئی، ویڈیو میں 4 مغوی حکومت سے رہائی کیلئے اقدامات کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔
ویڈیو بیان میں مغوی حافظ بشیر کا کہنا ہے کہ چھ ماہ گزرنے کے باوجود تاحال حکومت نے طالبان کے مطالبات پورے نہیں کیے ، ہماری رہائی کیلئے حکومت ان کے مطالبات پورے کرے ۔
حافظ بشیر کا کہنا کہ میرا تعلق اٹامک انرجی سے ہے ،میرے دائیں جانب معاذ اللہ خان، بائیں طرف نصیر احمد او محمد محبوب ہے ، محمد محبوب کا تعلق پاکستان رینجرز پنجاب سے ہے ۔
ہم چاروں بندے جنوری 2025 سے طالبان کی حراست میں بیٹھے ہیں ، جب ہمیں گرفتار کیا گیا تھا تو ان کے کچھ مطالبات سامنے آئے تھے ، ہم نے طالبان کے مطالبات حکومت کے سامنے رکھے تھے لیکن 6 مہینے گزرنے کے بعد بھی تاحال یہ مطالبات تسلیم نہیں کئے گئے جس کی وجہ سے ہمیں رہائی نہیں مل رہی ۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت طالبان کے مطالبات تسلیم کرے تاکہ ہمیں رہائی مل سکے ۔
یاد رہے دہشت گردوں نے جنوری 2025 کو اٹامک انرجی کے 17 ملازمین کو اغوا کیا تھا، بعد میں ان میں سے ایک جاں بحق ،8 بازیاب اور 3 کو رہا کیا گیا تھا،ایک مغوی احسان اللہ کو پرسوں طالبان نے ورثاء کے حوالے کیا تھا ۔