Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

جن لوگوں نے ووٹ نہیں دیا ان کی بھی وزیراعلی ہوں, مریم نواز

نو منتخب وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ میرے دل میں کسی کے لیے انتقام کی خواہش نہیں ہے۔ جن لوگوں نے ووٹ نہیں دیا ان کی بھی وزیراعلی ہوں۔سب کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتی ہوں

مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز پاکستان اور پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلی منتخب ہوگئیں۔پنجاب اسمبلی کا اجلاس سپیکر ملک احمد خان کی زیر صدارت ہوا ۔اجلاس میں ووٹنگ کا عمل مکمل ہوا جسکے بعد سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے 220ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مدمقابل آفتاب احمد خان کوئی ووٹ نہ لے سکے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی نے مریم نواز کو وزیراعلی منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔

وزیراعلی منتخب ہونے کے بعد پنجاب اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ منصب ملنے پر سر جھکا کر اللہ تعالی کا شکر ادا کرتی ہوں۔ قدرت کا نظام پہلے انسان کو مشکلات سے گزارتا ہے پھر عزت سے نوازتا ہے۔ میرے چیمبر کے دروازے حکومتی و اپوزیشن اراکین کیلئے کھلے رہیں گے۔ماضی میں ہمیں ظلم و بربریت کا نشانہ بنایا گیا۔

اللہ نے مشکل سے نواز کر عزت سے نوازا، منصب کیلئے نامزد کرنے پر قائد نوازشریف صدر شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ میں ووٹ دینے اور نہ دینے والوں کی وزیر اعلی ہوں۔ اسمبلی میں اپوزیشن اراکین کے نہ ہونے کا افسوس ہے۔ہم سب جمہوری و سیاسی کارکن ہیں، ایوان جمہوریت کا پرچم سر بلند رکھے۔نو منتخب وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ میرے دل میں کسی کے لیے انتقام کی خواہش نہیں ہے۔ جن لوگوں نے ووٹ نہیں دیا ان کی بھی وزیراعلی ہوں۔سب کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتی ہوں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.