Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پنجاب اسمبلی کے نومنتخب ارکان اسمبلی نے حلف لےلیا

سپیکر پنجاب اسمبلی نے نومنتخب ارکان اسمبلی نے حلف لے لے لیا ہے۔تین سو کے قریب اراکین صوبائی اسمبلی سے انہوں نے حلف لیا ہے

سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہو ا۔اجلاس میںسپیکر پنجاب اسمبلی نے نومنتخب اراکین اسمبلی سے حلف لیا۔نامزد وزیراعلی پنجاب مریم نواز سمیت تین سو سے زائد اراکین اسمبلی نے حلف اٹھایا۔مسلم لیگ ن کے دو سو ایک جبکہ سنی اتحاد کونسل کے اٹھانوے اراکین اسمبلی نے حلف اٹھایا۔سیکرٹری اسمبلی کے مطابق نئے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب کل ہو گا۔

سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب خفیہ رائے شماری سے ہو گا۔دونوں عہدوں کے لیے کاغذات نامزدگی آج شام 5بجے تک منٹ تک جمع کروائے جا سکتے ہیں جبکہ کاغذات کی جانچ پڑتال بھی آج ہی ہوں گے۔اجلا س شروع ہونے سے قبل مسلم لیگ نکی نامزد وزیراعلی مریم نواز کے اسمبلی آنے پر اراکین نے شیر شیر کے نعرے لگائے جب کہ لیگی ارکان نواز شریف کی تصاویر لے کر ایوان پہنچے۔مسلم لیگ ن کے تقریبا پونے دو سو کے قریب ارکان پنجاب اسمبلی میں موجودتھے۔پی ٹی آئی کے وزیراعلی کے عہدے کے لیے نامزد امیدوار اسلم اقبال اسمبلی نہ پہنچ سکے۔ن لیگ اور اتحادیوں کے دو سو پندرہ جبکہ سنی اتحاد کونسل کےستانوے ارکان اجلاس میں شریک ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.