آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے دو علاقوں ژوب اور پشین میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی ہے ۔
آ ئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ ژوب میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک ہو چکے ہیں ،ہلاک دونوں دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پشین میں بھی خفیہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی ہے ،جس میں 5 دہشتگرد گرفتار کئے گئے۔
آ ئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے 3 خود کش جیکٹس اور بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔
گرفتار دہشتگرد متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں اور آپریشن کے دوران بھی معصوم شہریوں کے خلاف کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ۔